ہزہائنس پرنس کریم آغاخان کی آمد ، دروش میں مشاورتی اجلاس  – Chitral Express

صفحہ اول | تازہ ترین | ہزہائنس پرنس کریم آغاخان کی آمد ، دروش میں مشاورتی اجلاس 
Premier Chitrali Woolen Products

ہزہائنس پرنس کریم آغاخان کی آمد ، دروش میں مشاورتی اجلاس 

دروش ( نمائندہ چترال ایکسپریس) اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا ہزہائنس پرنس کریم آغا خان کے دورہ چترال کے موقع پر دروش میں ایک اجلاس زیر صدارت رضیت با اللہ صوبائی نائب صدر ملی یکجہتی کونسل و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف چترال منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ڈی پی او دروش اقبال کریم ،ٹریفک وارڈن عطاء الرحمن کے علاوہ مڈکلشت سے تعلق رکھنے والے اسماعیلی کونسل کے زمہ داران زاہد حسین ،نائب ناظم سر دار عالم، صدام حسین ،ریٹائر ڈ صوبیدار نواز ،ڈرائیور یونین کے نمائندے ممتاز علی جان ،فاروق علیشاہ،فدا حسین ،محمد خان کے علاوہ بہرام سید وغیرو نے شرکت کیں۔اجلاس میں مڈکلشٹ سے اسماعیلی کمیونٹی کو گرم چشمہ آنے جانے کے حوالے سے مشاورت کی گئی اجلاس میں سیکورٹی و ٹرانسپورٹ ٹریفک کنٹرول کے حوالے سے فیصلے کیے گئے ۔ جب کہ اجلاس میںیہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ کل5دسمبر سے شیشی کوہ روڈ پہ ہونے والے کام کو 10 تاریخ تک بند رکھا جائے گا تا کہ آمدورفت میں آسانی رہے۔ اجلاس میں بھر پور تعاؤن پر ایس ڈی پی او دروش اقبال کریم کو خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ٹریفک بد نظمی سے بچنے کیلئے ٹریفک پولیس دروش کو خصوصی ٹاسک بھی دیا گیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں
Qashqar Gemstone Testing Lab

یہ خبر بھی پڑھیں

سوشل میڈیا میں غیر ذمہ دارانہ مواد چلانے پرجائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل،پیر کے روز چترال میں مکمل شٹرڈوان ہڑتال

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ہزہائی نس پرنس کریم آغا خان کی چترال آمد کے موقع ...