اے سی چترال عبدالاکرم اور ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ضیاء اللہ خان کا میڈیکل اسٹوروں ،ہوٹلوں ،دوکانوں اور قصاب خانوں کا معائنہ – Chitral Express

صفحہ اول | تازہ ترین | اے سی چترال عبدالاکرم اور ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ضیاء اللہ خان کا میڈیکل اسٹوروں ،ہوٹلوں ،دوکانوں اور قصاب خانوں کا معائنہ
Premier Chitrali Woolen Products

اے سی چترال عبدالاکرم اور ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ضیاء اللہ خان کا میڈیکل اسٹوروں ،ہوٹلوں ،دوکانوں اور قصاب خانوں کا معائنہ

چترال (محکم الدین) اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم خان نے پیر کے روز ڈپٹی ڈی ایچ او چترال ڈاکٹر ضیاء اللہ خان کی معیت میں چترال بازار میں میڈیکل اسٹور وں کا اچانک معائنہ کیا اور انہیں معیاری اور وارنٹی شدہ ادویات فروخت کرنے کی تاکید کی اور کہاکہ عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی اور اس سلسلے میں کوئی رورعایت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے گران فروشی، نرخنامہ اویزاں نہ کرنے اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے پر دس دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کا حکم دیا۔ انہوں نے قصاب خانوں میں صفائی اور معیاری گوشت کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا اور قصابوں کوحکم دیاکہ وہ صفائی کو یقینی بنانے کے لئے سفید اپرن پہن لیا کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ عبدالاکرم خان نے چترال بازار میں کالے رنگ کی شاپرزپر پابندی عائد کردی جبکہ سفید رنگ کے شاپنگ بیگ مرحلہ وار ختم کرنے اور ان کی جگہ کپڑے کے تھیلوں کو رواج دینے کی بھی ہدایت دے دی۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں
Qashqar Gemstone Testing Lab

یہ خبر بھی پڑھیں

سوشل میڈیا میں غیر ذمہ دارانہ مواد چلانے پرجائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل،پیر کے روز چترال میں مکمل شٹرڈوان ہڑتال

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ہزہائی نس پرنس کریم آغا خان کی چترال آمد کے موقع ...