دنین میں سنگین علی روڈ کا افتتاح،زمین کی فراہمی پر مالکان زمین اور انجینئرفضل ربی کی طرف سے تعاون پر اُن کا شکریہ  – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

دنین میں سنگین علی روڈ کا افتتاح،زمین کی فراہمی پر مالکان زمین اور انجینئرفضل ربی کی طرف سے تعاون پر اُن کا شکریہ 

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) پاکستان پیپلز پارٹی چترال ٹاؤن کے صدر اور جنرل کونسلر ویلج کونسل دنین ٹو فتح الرحمن نے کہا ہے ۔ کہ لوگو ں کی آمدورفت کیلئے سڑکیں تعمیر کرنا دنیا و آخرت دونوں میں اجر و ثواب کا باعث ہے ۔ اور جو لوگ عوام کی مشکلات دور کرنے کیلئے رضاکارانہ طور پر اپنی زمینات سڑکوں کیلئے دیتے ہیں ۔ اُن کا جذبہ قابل تعریف و آفرین ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز دنین سنگلاندہ میں لنک روڈ کے افتتاح کے بعد حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر مقامی لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سڑک کی تعمیر کیلئے پانچ لاکھ روپے ویلج کونسل نے فراہم کی ۔ جبکہ باقی کام اپنی مدد آپ کے تحت کیا جائے گا ۔ اس موقع پر سڑک کا نام سنگین علی روڈ رکھا گیا ، جس کیلئے مقامی لوگوں نے رضاکارنہ طور پر زمین فراہم کی ۔ جبکہ سڑک کی تعمیر میں کام آنے والی مشینری ایسکیویٹر وغیرہ پیپلز پارٹی کے رہنما انجینئر فضل ربی جان نے خوش محمد کے ذریعے مہیا کرنے کا اعلان کیا ۔ مقامی عمائدین نے زمین کی فراہمی پر مالکان زمین اور انجینئر فضل ربی کی طرف سے تعاون کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا ۔ اس سڑک کی تعمیر سے علاقے میں آمدو رفت کا ایک بڑا مسئلہ مستقل طور پر حل ہوگا ۔ اور لوگوں کو تکلیف سے نجات مل جائے گی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

مذہبی سیاست اور موجودہ حکومت سے توقعات 

……….تحریر : محکم الدین ………. الیکشن 2018 کے جو نتائج چترال میں سامنے آئے وہ ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔