ڈی سی چترال انگارغون پانی کی نایابی کے حوالے سے متعلقہ اسٹاف کوہدایت کریں۔حکیم خان – Chitral Express

صفحہ اول | تازہ ترین | ڈی سی چترال انگارغون پانی کی نایابی کے حوالے سے متعلقہ اسٹاف کوہدایت کریں۔حکیم خان
Premier Chitrali Woolen Products

ڈی سی چترال انگارغون پانی کی نایابی کے حوالے سے متعلقہ اسٹاف کوہدایت کریں۔حکیم خان

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)سماجی کارکن حکیم خان نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ WSU ادارے کے عملے صر ف گھروں میں پانی بل تقسیم کرتے وقت نظرآتے ہیں ۔ جبکہ پانی کی صورت حال یہ ہے کہ کئی کئی دنوں تک لوگ انگار غون پانی کی بوند بوند کو ترستے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ زرگراندہ کے شروع میں ایم این اے شہزادہ افتخارالدین کے دولت خانہ کے آس پاس تمام لائنوں میں پانی نہیں آتے ہیں اس لئے کرایہ دارانتہائی مشکلات سے دوچار ہیں اس کے ساتھ کئی دوسرے علاقوں میں لوگ پانی کا بل ادا کرتے ہیں مگر پانی کا ایک بوند بھی نلکوں میں نہیں آتا،انہوں نے ڈپٹی کمشنر چترال ارشادعلی سودھرسے درمندانہ اپیل کی ، کہ متعلقہ اسٹاف کوسختی سے ہدایت کی جائے تا کہ پینے کے پانی کا یہ سنگین مسئلہ حل ہو سکے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں
Qashqar Gemstone Testing Lab

یہ خبر بھی پڑھیں

سوشل میڈیا میں غیر ذمہ دارانہ مواد چلانے پرجائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل،پیر کے روز چترال میں مکمل شٹرڈوان ہڑتال

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ہزہائی نس پرنس کریم آغا خان کی چترال آمد کے موقع ...