پا رسا کے ز یر انتظام سیلا ب سے متا ثرہ سکولوں کی دوبارہ تعمیر نو کا عمل تیز ی سے جا ری  – Chitral Express

صفحہ اول | تازہ ترین | پا رسا کے ز یر انتظام سیلا ب سے متا ثرہ سکولوں کی دوبارہ تعمیر نو کا عمل تیز ی سے جا ری 
Premier Chitrali Woolen Products

پا رسا کے ز یر انتظام سیلا ب سے متا ثرہ سکولوں کی دوبارہ تعمیر نو کا عمل تیز ی سے جا ری 

پشاور (چترال ایکسپریس) صوبائی ادارہ برائے تعمیر نو، بحالی و آبادکاری ( پارسا) کے زیر اہتما م خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیلا ب سے متا ثرہ سکولوں کی دوبارہ تعمیر نو کا عمل تیز ی سے جا ری ہے۔اس سلسلے میں ایک اہم اجلا س پی ڈی ایم اے میں منعقد ہو ا ۔جس میں پا رسا کے سینئر عہدیداران نے شر کت کی۔ڈائریکٹر جنرل(پی ڈی ایم اے ، پارسا) محمد خالدنے اس مو قع پر سکولوں کی جلد از جلد تکمیل کی ہدایا ت دیتے ہو ئے کہا کہ تعمیر نو میں طے شدہ معیار کو یقینی بنا یاجائے اور تعمیر نو کی رفتار میں مزید تیزی لائی جا ئے۔ان کا مز ید کہنا تھا کہ صوبا ئی حکومت ان سکولوں کی تعمیر میں پیش رفت کے حوالے سے متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیلا ب سے متا ثرہ ۵۵ سکولوں پر۴۵ فی صد سے زیا دہ کا م مکمل ہو چکا ہے جبکہ مزید ۲۲ سکولوں کے لیے ورک آرڈر جا ری کر دیئے گئے ہیں اسی طر ح ۲۷ سکول کی ٹنڈرنگ پراسس میں ہیں ۔ یہ سکول ڈیرہ اسماعیل خان، ملاکنڈ، سوات ،پشاور، شانگلہ ،دیر بالا ، دیر پائیں ، نوشہرہ اور چارسد ہ میں تعمیر کے مختلف مراحل میں ہیں۔جب کہ متعدد سکولوں میں تعمیر مکمل ہونے کے ساتھ ساتھ ان میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کردی گئی ہیں۔
علاوہ ازیں ملاکنڈ ڈویژن میں دہشت گردی اورشورش سے متاثرہ۱۱۱ سکولوں کی تعمیر نو کا کام مکمل ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیاں بحال کردی گئی ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

: روالپنڈی میں چترال اینڈ گلگت بلتستان میویکل شواورروایتی کھانوں کی نمائش کا اہتمام

اسلام آباد(نمائندہ چترال ایکسپریس)گذشتہ روز رولپنڈی ارٹس کونسل اور کلرز اف چترال کے زیر اہتمام ...