رضاکاروں کی عالمی دن کے موقع پر مختلف مکاتب فکر کی طرف سے چترال کےاسماعیلی والنٹیئرز کو خراج تحسین – Chitral Express

صفحہ اول | تازہ ترین | رضاکاروں کی عالمی دن کے موقع پر مختلف مکاتب فکر کی طرف سے چترال کےاسماعیلی والنٹیئرز کو خراج تحسین
Premier Chitrali Woolen Products

رضاکاروں کی عالمی دن کے موقع پر مختلف مکاتب فکر کی طرف سے چترال کےاسماعیلی والنٹیئرز کو خراج تحسین

چترال( نمائندہ چترال ایکسپریس ) 5دسمبر دنیا بھر میں رضاکاروں کی عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ اس دن کی مناسبت سے اگر چترال کے والنٹیئرز کو خراج تحسین پیش نہ کیا جائے تو بخل ہوگا۔ خصوصاً بالائی چترال کے اسماعیلی والنٹیئرز کوجو گزشتہ ایک مہینے سے رابط سڑکوں کی صفائی ، مرمت اور بحالی میں دن رات لگے ہوئے ہیں۔ جنھوں نے اپنے روحانی پیشوا ہزہائی نس پرنس کریم آغاخان کی چترال آمد کے موقع پر بروغل یارخون اور لاسپور سے لیکر مستوج بونی تک جبکہ لوٹکوہ کے عوام مختلف ویلیز گبور،کریم آباد سے،گرم چشمہ آنے والے زائرین کیلئے سڑکوں کی مرمت میں لگے ہوئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں مختلف علاقوں کے مسافروعں نے کہا کہ یارخون سے بونی اور ریشن تک سڑکوں کی مرمت کی وجہ سے یارخون سے چترال تک کی مسافت میں دو گھنٹے کی کمی آئی ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ اسماعیلی رضاکار انتہائی دلجمعی اور دلچسپی سے کام کررہے ہیں۔ اور سڑکوں سے مختلف مقامات پر ملبہ ہٹانے کے ساتھ کھڈوں اور گڑھوں پر مٹی کی بھرائی کررہے ہیں۔جس سے مسافت کم ہونے کے ساتھ سفر بھی کافی حدتک آرام دہ ہوگیا ہے۔ چترال کے مختلف مکاتب فکر نے رضاکاروں کی عالمی دن کے موقع پر ان رضاکاروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں
Qashqar Gemstone Testing Lab

یہ خبر بھی پڑھیں

سوشل میڈیا میں غیر ذمہ دارانہ مواد چلانے پرجائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل،پیر کے روز چترال میں مکمل شٹرڈوان ہڑتال

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ہزہائی نس پرنس کریم آغا خان کی چترال آمد کے موقع ...