ڈپٹی کمشنر چترال ارشادسودھرکاچترال کےواخان کی پٹی کے قریب واقع علاقہ بروغیل کا تفصیلی دورہ – Chitral Express

صفحہ اول | تازہ ترین | ڈپٹی کمشنر چترال ارشادسودھرکاچترال کےواخان کی پٹی کے قریب واقع علاقہ بروغیل کا تفصیلی دورہ
Premier Chitrali Woolen Products

ڈپٹی کمشنر چترال ارشادسودھرکاچترال کےواخان کی پٹی کے قریب واقع علاقہ بروغیل کا تفصیلی دورہ

چترال(جہانگیر جگر سے)چترال کے ڈپٹی کمشنر ارشاد علی سودھر نے چترال کے انتہائی شمال میں واخان کی پٹی کے قریب واقع علاقہ بروغیل کا تفصیلی دورہ کیا اور مقامی عوام کی مشکلات اور مسائیل سے نہ صرف آگاہی حاصل کی بلکہ ان کو حل کرنے کیلئے بھی موقع پر عملی اقدامات اٹھائے انہوں نے چترال کی تاریخ میں پہلی بار بروغیل کے اشگار واز کے مقام پر کھلی کچہری لگائی اس موقع پر اشکار واز کے لشکر گاز کیلئے روڈ کی مد میں ایڈیشنل فنڈ کی منظوری،بروغیل نیشنل پارک کی ڈی نوٹفیکشن،چترال لیویز میں بھرتی کیلئے سپیشل کوٹہ،ٹیلی کمینکیشن کی منظوری،بروغیل میں یوٹیلٹی سٹور،لیڈیز ہیلتھ ورکرز مقامی کمیونٹی سے ٹریننگ کی منظوری،حیوانات کی افزائیش و بیماری کی روک تھام کے لئے 2 لاکھ روپے کی طبی امداد،فری میڈیکل کیمپ میں 135 افراد کا طبی معائینہ،140 خاندانوں میں گرم کپڑے رضائیاں،کمبل و فوڈ پیکجز کی تقسیم سکول کے بچوں میں سپورٹس کڈز کی تقسیم،دربند پل و ژوپو پل کی تعمیر کا بھی اعلان کیا انہوں نے سی ڈی ایل ڈی فنڈ سے بروغیل کے مقام پر تعمیر شدہ روڈ کا افتتاح کیا اور یارخون لشٹ گورنمنٹ ہائی سکول کی تعمیر کا کام تیز کرنے کی بھی ہدایت کی اس موقع پر پہلی بار ڈی سی چترال کو دسمبر کے مہینے اپنے درمیان موجود پاکر مقامی عوام اور عمائیدین نے ان کا پر جوش استقبال کیا اور خصوصی شکریہ اد ا کیا ۔ڈی سی چترال کے ہمراہ اے ڈی سی منہاس الدین، ریٹائیرڈ کیپٹن شہزادہ سراج الملک متعلقہ ہیڈ آف دے ڈیپارٹمنٹس،چترال سکاؤٹس،چترال پولیس اور لیوز فورس کے ذمہ دار عہدیدار بھی بروغیل کے مقام پر موجود تھے۔یاد رہے کہ برغیل چترال شہر سے 260 کلومیٹر شمال کی طرف واقع ایک انتہائی پسماندہ اور دشوار گذار علاقہ ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں
Qashqar Gemstone Testing Lab

یہ خبر بھی پڑھیں

سوشل میڈیا میں غیر ذمہ دارانہ مواد چلانے پرجائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل،پیر کے روز چترال میں مکمل شٹرڈوان ہڑتال

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ہزہائی نس پرنس کریم آغا خان کی چترال آمد کے موقع ...