زمونگ خپل کورہاؤسنگ سکیم سےاب ہرسرکاری ملازم اپنا گھرتعمیرکریگا۔ڈاکٹر امجد علی – Chitral Express

صفحہ اول | تازہ ترین | زمونگ خپل کورہاؤسنگ سکیم سےاب ہرسرکاری ملازم اپنا گھرتعمیرکریگا۔ڈاکٹر امجد علی
Premier Chitrali Woolen Products

زمونگ خپل کورہاؤسنگ سکیم سےاب ہرسرکاری ملازم اپنا گھرتعمیرکریگا۔ڈاکٹر امجد علی

پشاور ( چترال ایکسپریس) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کی زیر صدارت ہاؤسنگ کے منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہواجس میں سیکرٹری ہاؤسنگ کپیٹن (ر)سید وقارالحسن ،ڈائریکٹرجنرل ہاؤسنگ سیف الرحمٰن،ڈپٹی سیکر ٹری لوکل گورنمنٹ محمد رفیق خان مہمند،سیکرٹری لاء اصغر علی،ڈپٹی سیکرٹری فنانس محمد شیراز سمیت پی ایچ اے کے اعلی افسران نے شرکت کی ۔ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ سستے مکانات کی فراہمی کیلئے زمونگ خپل کور سکیم کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں جن سے سرکاری ملازمین ،پنشنرز اور عوام الناس مستفید ہونگے۔ 5مرلہ کا پلاٹ اور اس پر مکان کی تعمیر کے لئےمالی سہولت فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس سکیم کے ذریعے ایک مکان پر 17لاکھ روپے لاگت آئے گی اور اس سکیم سے 2لاکھ سرکاری ملازمین و پنشنرز کےساتھ ساتھ عام عوام بھی مستفید ہونگے۔ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کو اپنا گھر تعمیر کرنے کیلئے بنک ہوم فنانس کی سہولت کا بندوبست کیا ہے جس سے سرکاری ملازمین اپنا گھر تعمیر کرسگیں گے۔انہوں نے مزیدکہا کہ اس سکیم میں 340ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں میں جب سرکاری ملازم ریٹائرمنٹ کے قریب ہوتا تو سب سے پہلے وہ اپنے لئے نئے گھر کی تعمیر کے لئے فکر مند رہتا لیکن موجودہ صوبائی حکومت نے ایک ایسا لائحہ عمل تیار کیا ہے جس سے سرکاری ملازمین اس فکر سے آزاد ہونگے اور اقساط کی شکل میں اپنا گھر تعمیر کرایئنگے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ کیپٹن(ر)سید وقار الحسن نےاجلاس کو اس سکیم کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس سکیم سے 18لاکھ تک بنک ہوم فنانس کی سہولت فراہم کی جائے گی اور اس سکیم کے تحت سرکاری ملازم 20سال کی آسان اقساط میں رقم واپس کرے گا اور یہ اقساط اس کی ماہانہ تنخواہ سے کاٹی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ الاٹمنٹ بذریعہ قرعہ اندازی کی جائے گی اور اس کے حصولی کے لئے ڈاؤن پے منٹ 1لاکھ 50ہزار سے ہوگی اور بقیہ بنک ہوم فنانس کے ذریعے وصول کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ پلاٹ 5مرلہ پر مشتمل ہوگا اور ایک بار پلاٹ ملنے پر وہ دوبارہ اس سکیم کے لئے اہل نہیں ہوگا۔ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ ان پلاٹس پر تعمیر قرعہ اندازی کے بعد ایک سال کے اندر ہوگی اور یہ پلاٹ 2بیڈ روم،ڈرائنگ روم،کچن،برآمدہ،واش رومزاور باؤنڈری وال پر مشتمل ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس پلاٹ کی تعمیر ملازمین اپنے ہاتھ سے کریں گے تاکہ وہ اپنی مرضی سے اپنا گھر تعمیر کریں۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا کہ اس پلاٹ کے حصولی کے لئے صوبائی حکومت کا مستقل ملازم ہونا ضروری ہے جس کی عمر 25سال سے لیکر 55سال تک ہوگی اور جس کی تنخواہ کم از کم 50ہزار ہوگی۔ڈاکٹر امجد علی نے ہدایت کی کہ ملازمین کی آسانی کے لئے ضلعی سہولت سنٹر قائم کریں جس سے ان کو مفت سروسز فراہم ہوگی۔وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ سرکاری ملازمین اور عوام کے حقوق کے لئے وہ تابر توڑ کوششیں کریں اور ان کے حقوق ان کو دلوائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جلوزئی و دیگراہم ہاؤسنگ سکیمز سےعوام اورسرکاری ملازمین دونوں مستفید ہونگے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں
Qashqar Gemstone Testing Lab

یہ خبر بھی پڑھیں

سوشل میڈیا میں غیر ذمہ دارانہ مواد چلانے پرجائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل،پیر کے روز چترال میں مکمل شٹرڈوان ہڑتال

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ہزہائی نس پرنس کریم آغا خان کی چترال آمد کے موقع ...