لوگوں کی صحت سے کھیلنے والوں کوکاروبارکرنے کاموقع نہیں دیں گے۔اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم – Chitral Express

صفحہ اول | تازہ ترین | لوگوں کی صحت سے کھیلنے والوں کوکاروبارکرنے کاموقع نہیں دیں گے۔اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم
Premier Chitrali Woolen Products

لوگوں کی صحت سے کھیلنے والوں کوکاروبارکرنے کاموقع نہیں دیں گے۔اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے بلچ بازار میں چکینگ کے دروان غیرمعیاری اور زائدالمعیاد اشیاء رکھنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کریک ڈاون کیاکئی دکانوں کوسیل اور درجنوں دکانداروں سے ایکسپائر شدہ اشیاء برآمد کر کے اپنے قبضے میں لیکراُن کے خلاف ا یف آئی آردرج کرنے کاحکم دیا۔اے سی چترال نے اس موقع پر کہاکہ ضلعی انتظامیہ عوام کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے کسی بھی دکاندار کو غیر معیاری ایشائے خوردو نوش بیچنے کی اجازت نہیں دے گی اور آئندہ غیر معیاری سامان فروخت کرنے والوں کو حوالات کی ہوا کھانی پڑے گی۔انہوں نے عوام سے اپیل کیاکہ غیرمعیاری اورزائدالمعیاداشیا ء فروخت کرنے والوں کوضلعی انتظامیہ کی نوٹس میں لایاجائے ۔اُنہوں نے متنبہ کیا کہ لوگوں کی صحت سے کھیلنے والوں کوکاروبارکرنے کاموقع نہیں دیں گے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں
Qashqar Gemstone Testing Lab

یہ خبر بھی پڑھیں

سوشل میڈیا میں غیر ذمہ دارانہ مواد چلانے پرجائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل،پیر کے روز چترال میں مکمل شٹرڈوان ہڑتال

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ہزہائی نس پرنس کریم آغا خان کی چترال آمد کے موقع ...