تازہ ترین

لوکل ٹیچرز ایسوسی ایشن بمبوریت کے اساتذہ کا طیارہ حادثے کے شہدا کی یاد میں ا یک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

چترال ( محکم الدین) لوکل ٹیچرز ایسوسی ایشن بمبوریت کے اساتذہ نے طیارہ حادثے کے شہدا کی یاد میں ا یک تعزیتی ریفرنس بمبوریت کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد کیا ۔ جس میں بڑی تعداد میں علاقائی عمائدین ، مسلم اور اقلیتی نمایندگان اور اساتذہ و طلباء نے شرکت کی ۔ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹیچر مطیع الرحمن ، زاہد عالم اور ممتاز کالاش رہنما وزیر زادہ نے کہا ۔ کہ یہ طیارہ حادثہ چترال کی تاریخ کا ناقابل فراموش واقعہ ہے ۔ جس نے چترال پر بہت گہرے اثرات چھوڑے ہیں ۔ اور ہر کوئی اس غم میں مبتلا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس حادثے نے چترال کے کئی خاندانوں کو بُری طرح متاثر کیا ہے ۔ اور وہ بکھر کر رہ گئے ہیں ۔ اپنے عزیزوں کے اس اندوہناک حادثے میں ہلاکت کے کوفت سے ابھی تک آزاد نہیں ہوئے ہیں ۔ اور نہ اس غم کو بھلانا اُن کے بس کی بات ہے ۔ انہوں نے سابق ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمد وڑائچ ، ممتاز مبلغ جنید جمشید ، اورچترال کے دیگر شہداکے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ اور کہا ۔ کہ وہ غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ مقررین نے شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دُعا کی اور متاثرہ خاندانوں سے ہر طرح کی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ قبل ازین لوکل ٹیچر ایسوسی ایشن نے علاقے میں تعلیم کے فروغ ، نوجوانوں کو ایک بہتر ماحول فراہم کرنے اور علم و ادب کی آبیاری سے متعلق ایک غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ۔ کہ کالاش ویلی بمبوریت میں ایک تعلیمی کانفرنس منعقد کی جائے گی ۔ جس میں اعلی حکومتی شخصیات اور علم و ادب سے دلچسپی رکھنے والے شخصیات کو شرکت کی دعوت دی جائے گی ۔ اقلیتی رہنما وزیر زادہ نے تعلیمی کانفرنس کے انعقاد میں ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کی ۔ انہوں نے کالاش اور مسلم اساتذہ کے باہمی بھائی چارے کو مثالی قرار دیا ۔ اور اس پلیٹ فارم سے طلباء کے شاندار مستقبل کیلئے اقدامات کی تعریف کی ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

متعلقہ خبریں/ مضامین

یہ بھی دیکھیں

إغلاق
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق