(حکمرانوں کے نام کھلا خط) – Chitral Express

صفحہ اول | آپ کے خطوط | (حکمرانوں کے نام کھلا خط)
Premier Chitrali Woolen Products

(حکمرانوں کے نام کھلا خط)

محترم جناب صدر پاکستان ممنون حسین صاحب و
محترم جناب وزیراعظم پاکستان شاھدخاقان عباسی صاحب و
محترم جناب چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوا صاحب
السلام علیکم ورحمة اللہ وبراکاتہ
گزارش یہ ہےکہ شائد آپ بھول گئے ہیں ڈاکٹرعافیہ قوم کی بیٹی امت کی بیٹی صدیق کائنات کی بیٹی 14 سال سے جرم بے گناہی کے پاداش میں قید کاٹ رہی ہےچلو ہم ہی آپکو یاد دلا دیتے ہیں۔ آپ ھم سے زیادہ جانتے ہیں کہ 2003 میں کراچی سفاری پارک سے اغوا کرنے سے لیکر بگرام جیل کابل تک اور پھر 5 سال تک پوشیدہ رکھ کر قیدی نمبر 650 پر جو المناک ظلم کے پہاڑ توڑ گئے اور پھر بگرام سے لیکر گوانتانامو تک معصوم کلی پر جو مظالم کئے گئے ہیں اور آج تک جاری ہیں ان پر آپ ھم سے زیادہ مطلع ہیں لیکن آفسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہیکہ جابر اور ظالم حجاج بن یوسف کوفہ میں بیٹھ کر سندھ میں امت کی بیٹی ناہیدہ کی آہ پر لرز جاتا ہے اسکے دل میں  رحم آجاتی ہے اور وہ محمدبن قاسم کے ساتھ ایک پورے لشکر کو امت کی عزت بچانے کیلۓ روانہ کردیتا ہے لیکن 14 سال سے مظالم کے پہاڑ سہنے والی ڈاکٹرعافیہ کی آہ پر ہمارے حکمرانوں کے کانوں پر جون تک نہیں رینگتی آخر کیا وجہ ہے آپ قوم کی بیٹی کو رہائی دلانے میں سنجیدہ کیوں نہیں ہیں کیوں ریمنڈیوس جیسے مجرم کو تو اسکی حکومت رہائی دلاسکتی ہے اور ہمارے حکمران میری مظلوم بہن کیلۓ اقوام میں متحدہ میں آواز اٹھانے تک کی ضرورت محسوس نہیں کرتے آخر کیوں ہزاروں پاکستانیوں کے قاتل کلبہوشن کیلۓاس کی حکومت متحرک ہوجاتی ہے اور قوم کی مظلوم وبےگناہ بیٹی کیلۓ ہمارے حکمران خاموش ہیں ۔۔۔ آپ زرہ سوچۓ ڈاکٹرعافیہ کی جگہ اپنی بیٹی کو رکھ کر زرہ تصور کریں کیا اگر آپکی بیٹی پر ایسے مظالم یا صرف اغوا کیا جائے تو آپ پر کیا گزرے گی خدا کیلۓ بس کیجئے اپنے اندر احساس پیدا کیجئے اپنی ضمیر کو جنجھوڑیے اور ڈاکٹرعافیہ کو اپنی بیٹی سمجھ کر انکی رہائی کی صورت پیدا کیجئے قوم کا دل جیتیے قوم کی بیٹی کو رہائی دلائیے۔
آج ایک بار پھر قوم آپ سے مطالبہ کرتی ہے کہ ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کے مسئلے کو سنجیدگی سے لیجئے تمام مسلم ممالک کے حکمرانوں کو اپنے ساتھ لیکر وقت کے فرعون کیلۓ موسی بن کر مظلوم بہن کو آزاد کریں امریکہ کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر بات کریں اوو ظالموں تمہارے پاس ایمان کی دولت ہے تمہارے سامنے تو امریکہ کی مثال مردہ کی ہے پھر مردے سے ڈر کس بات کا جگائیے اپنی ایمانی غیرت کو اور وائٹ ہاوس کو للکار کر کہیے کہ 5 دن کے اندر اندر ڈاکٹرعافیہ پاکستان میں ہونی چاہیے ورنہ اے وقت کے فرعون امریکہ میں موسی بن کر تیرے غرور کو خاک میں ملا دونگا تیرے وشنگٹن کو پاک آرمی کے قدموں تلے روندونگا پھر دیکھئے کیا ہوتا ہے آپ زرہ غیرت کا مظاہرہ کرکے تو دیکھئے ۔
          اٹھ باندھ کمر کیوں ڈرتا ہے
           پھر دیکھ خدا کیا کرتا ہے
اللہ کی ذات سے امید کرتے ہیں کے اب آپ غفلت کی نیند نہیں سووگے اب ضرور ایمانی جزبے کا مظاہرہ کروگے اور ان شاءاللہ بہت جلد قوم کو ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کی خوشخبری دو گے۔
والسلام
           محمدفضل ودود چترالی
       کراچی کورنگی نمبر 5 کراچی
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

پاکستان تحریک انصاف تحصیل دروش کا الگ کابینہ قیام عمل میں لا یا گی۔ سمیع اللہ صدر منتخب

دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس) مورخہ 22 فروری کو سی اینڈ ڈبلیو ریسٹ ہاؤس دروش میں تحصیل ...