تازہ ترین

فاضل مواد کو دریائے چترال میں ڈالنے کے پاداش میں ماربل فیکٹری سیل

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم خان نے جمعہ کے روز چترال شہر کے مضافات میں دروش روڈ پر واقع متعدد ماربل فیکٹریوں کا معائنہ کیا اور ان سے خارج ہونے والے فاضل مواد سے دریائے چترال کی آلودگی کے حوالے سے عوامی شکایات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کئی ماربل فیکٹریوں میں فاضل مواد کو ٹھکانے لگانے کا محفوظ انتظام نہ ہونے اور ان سے دریائے چترال میں آلودگی کا سبب بننے کی بنا پر ان کو سیل کردیا۔ انہوں نے تمام فیکٹری مالکان کو سخت ہدایت کی ہے کہ وہ ماحول کے تحفظ کے حوالے سے مناسب کرنے تک اپنی فیکٹریاں نہیں کھول سکتے جبکہ نئی فیکٹری لگانے والوں پر لازم کردیا گیا ہے کہ وہ پہلے سے معائنہ کروانے کے بعد ہی فیکٹری میں کام شروع کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دریائے چترال میں ماربل فیکٹریوں اور دوسرے فاضل مواد گرجانے کی وجہ سے دریا میں آلودگی کے سخت نتائج برامد ہوں گے جس کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے اس بارے میں سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

متعلقہ خبریں/ مضامین

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق