صوبائی کابینہ نے صوبے میں آئمہ مساجد کو ماہانہ 10ہزار وظیفہ دینے کی منظوری دیدی – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

صوبائی کابینہ نے صوبے میں آئمہ مساجد کو ماہانہ 10ہزار وظیفہ دینے کی منظوری دیدی

پشاور ( چترال ایکسپریس ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقدہ اجلا س میں صوبائی کابینہ نے صوبے میں آئمہ مساجد کو ماہانہ 10ہزار وظیفہ دینے کی منظوری دیدی ہے جس پر اگلے ماہ سے باقاعدہ عمل درآمد شروع کر دیا جائیگا۔یہ وظیفہ ان جامع مساجد کے ہراس امام کو دیا جائیگاجو دینی مدارس کے5بورڈز میں سے کسی بورڈ سے سند یافتہ،خیبر پختونخوا کا مستقل باشندہ ہو۔وظیفہ براہ راست امام مسجد کے اکاؤنٹ میں متقل کیا جائیگا۔اس مقصدکیلئے جامع طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے جس کے تحت ہر ضلع کی سطح پر سرکاری کمیٹی تشکیل دی جائیگی۔مساجد میں قائم کمیٹیوں کو بھی مشاور ت میں شامل کیا جائیگا۔امام مسجد کی تبدیلی کی صورت میں مسجد کمیٹی نئے امام کیلئے ضلعی کمیٹی کو سفارشات بھیجے گی۔ منصوبے پرسالانہ3ارب25کروڑ روپے لاگت آنے کا تخمینہ ہے۔کابینہ نے 57 پراجیکٹس کے4835ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری بھی دیدی ہے جسے بعد ازاں بل کی صورت میں منظوری کیلئے صوبائی اسمبلی بھجوایا جائیگا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

مولاناہدایت الرحمن جمعیت علماء اسلام کی طرف سے پی کے ون چترال سے صوبائی اسمبلی کی نشست کے لئے اُمیدوار نامزد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)جمعیت علماء اسلام چترال کی طرف سے سینئررہنمامولاناہدایت الرحمن جمعیت علماء اسلام کی ...


دنیا بھر سے