اپٹا تحصیل چترال کیلئے نئی دس رکنی کابینہ تشکیل دے دیا گیا ۔ امیر الدین صدر اور امیر حمزہ جنرل سیکرٹری مقرر – Chitral Express

صفحہ اول | تازہ ترین | اپٹا تحصیل چترال کیلئے نئی دس رکنی کابینہ تشکیل دے دیا گیا ۔ امیر الدین صدر اور امیر حمزہ جنرل سیکرٹری مقرر
Premier Chitrali Woolen Products

اپٹا تحصیل چترال کیلئے نئی دس رکنی کابینہ تشکیل دے دیا گیا ۔ امیر الدین صدر اور امیر حمزہ جنرل سیکرٹری مقرر

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) اپٹا چترال ذرائع کے مطابق تحصیل چترال سے تعلق رکھنے والے پرائمری اساتذہ کا اہم میٹنگ گورنمنٹ پرائمری سکول چترال میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں تحصیل چترال کے مختلف علاقوں بمبوریت، ایون، گہیریت ، بروز ،چمرکن ، بکرآباد، جغور ، ٹاؤ ن چترال ، کجو، کاری اور برنس وغیرہ سے کافی تعداد میں پرائمری اساتذہ نے شرکت کی ۔ اپٹا تحصیل چترال کا پہلے سے موجود کابینہ گزشتہ کئی سالوں سے غیر فعال ہوچکا تھا ۔کچھ عہدیدار اگلے کیڈرز میں ترقی پا چکے تھے جس کی وجہ سے اس کابینہ کو از سر نو تشکیل دینے کی اشد ضرورت تھی ۔ اپٹا جو صوبائی سطح پر بھی پرائمری اساتذہ کی سب سے بڑی تنظیم مانا جاتاہے ۔ اس تنظیم کی بدولت پرائمری اساتذہ کافی فوائد بھی حاصل کر چکے ہیں ۔ صوبائی سطح پر اس تنظیم کو کافی پذیرائی حاصل ہے۔ اس طرح ضلع چترال کے اندر بھی اساتذہ کا بڑا اور سب سے مظبوط تنظیم بھی اپٹا ہے ۔ چترال کے تمام تحصیلوں میں اپٹا کے عہدیدار فعال کردار ادا کر رہے ہیں ، اجلاس میں تحصیل چترال سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اپنے ضلعی عہدیداروں اور صوبائی عہدیداروں پر بھی بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ، اور صوبائی عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے آئندہ الیکشن تک ضلعی عہدیداروں کو برقرار رکھنے کیلئے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا۔ آخر میں اپٹا تحصیل چترال کے نو منتخب کابینہ کے اراکین نے باری باری اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تحصیل چترال کے اندر اپٹا کو مزید مظبوط اور فعال بنانے کا عزم کیا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں
Qashqar Gemstone Testing Lab

یہ خبر بھی پڑھیں

قومی بقاء و سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے بد عنوان اشرافیہ کے خلاف ایماندار اور مخلص قیادت کا انتخاب آشد ضروری ہے۔وزیر اعلیٰ پرویز خٹک

رسالپور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ قومی بقاء و سلامتی اور ترقی ...