آل سب انجینئرایسوسی ایشن چترال کا ہنگامی اجلاس،اپ گریڈیشن کی منظور ی نہ دینے پرمتفقہ طورپر قلم چھوڑ ہرتال کرنے کا اعلان۔ – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

آل سب انجینئرایسوسی ایشن چترال کا ہنگامی اجلاس،اپ گریڈیشن کی منظور ی نہ دینے پرمتفقہ طورپر قلم چھوڑ ہرتال کرنے کا اعلان۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)مورخہ9 جنوری 2018 کو آل سب انجینئرایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت سید ضیا الرحمن صدر سب انجینئر ایسو سی ایشن ضلع چترال منعقد ہوا۔
اجلاس میں اس بات پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا گیا کہ صوبائی حکومت نے محکموں کے تمام کیڈر کے اپ گریڈیشن کی منظوری دی جبکہ سب انجینئر کے پی کے کی اپ گر یڈیشن کی منظوری تا حال نہیں دی گئی۔
لہذا تمام سب انجینئر ایسوسی ایشن کے متفقہ فیصلے کے مطا بق تمام محکمہ جات کے سب انجینئر آج سے قلم چھوڑ ہرتال کرینگے اور مطالبات کی منظوری تک ہرتال کا سلسلہ جاری رہے گا۔اگر پھر بھی مطالبات منظور نہیں ہوئے تو 15 جنوری 2018سے بنی گالہ میں دھرنادینگے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

ٹنل کو ہر وقت ٹرانسپورٹ کے لئے کھلا رکھا جائے بصورت دیگر یونین راست قدم اٹھانے پر مجبور ہوگا۔تریچ میر ڈرائیور ز یونین چترال

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) تریچ میر ڈرائیور ز یونین کے صدر صابر احمد صابرنے یونین ...