تازہ ترین

ایس ڈی پی او مستوج محمد زمان کی سربراہی میں مستوج پولیس نے موٹر سائیکل چلانے والے کمسن نوجوانوں کو آگاہی دینے کے حوالے سے10روزہ مہم کو مکمل کرلی

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس)ڈی پی او چترال کپٹن(ر) منصور آمان کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او مستوج محمد زمان کی سربراہی میں مستوج پولیس نے موٹر سائیکل چلانے والے کمسن نوجوانوں کو آگاہی دینے کے حوالے سے10روزہ مہم کو مکمل کرلی،اس دوران سینکڑوں کی تعداد میں ایسے نوعمر نوجوانوں کو غیر قانونی طریقے سے موٹر سائیکل چلانے کے نقصانات سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ دوبارہ ایسی حرکت سے باز رہنے کی لیے حلفیہ اقرارنامے بھی لیے گئے۔مستوج کے عوام نے آئے روز پیش آنے والی حداثات سے بچنے کے لیے پولیس ڈیپارٹمنٹ کی اس اقدام کو سراہا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

متعلقہ خبریں/ مضامین

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق