تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری ، اسسٹنٹ کمشنر چترال عبد الاکرم اور ڈی ڈی ایم اوفدالکریم چترال تبدیل – Chitral Express

صفحہ اول | تازہ ترین | تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری ، اسسٹنٹ کمشنر چترال عبد الاکرم اور ڈی ڈی ایم اوفدالکریم چترال تبدیل
Premier Chitrali Woolen Products

تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری ، اسسٹنٹ کمشنر چترال عبد الاکرم اور ڈی ڈی ایم اوفدالکریم چترال تبدیل

پشاور ( چترال ایکسپریس ) حکومت خیبرپختونخوا نے فوری طورپر عوامی مفاد میں بعض افسران کے تبادلوں اورتعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری تسلیم خان (PMS-BS-19 ) کو تبدیل کرکے اپنی تنخواہ اور سکیل میں بحیثیت پراجیکٹ ڈائریکٹر کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ فیز BOR I ،ان کی تعیناتی کی گئی ہے جبکہ پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان ایجنسی ظفرالا سلام (PAS BS-18) اورڈپٹی کمشنر کوہستان بالا(آن ایم سی ایم سی) شاہ جہان (PMS-BS-18) کے تبادلے کرنے کے بعد انہیں اسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اسکے علاوہ پراجیکٹ ڈائریکٹر اسٹیبلیشمنٹ آف ہاؤسنگ فاؤنڈیشن برائے سرکاری ملازمین محکمہ ہاؤسنگ تشفین حیدر(PMS-BS-18) کو تبدیل کرکے اپنی تنخواہ اور سکیل میں بحیثیت ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان ،شانگلہ کے DO(F&P) نصیر احمدP&D آفیسر (BS-17) کو پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ کرک کے (F&P) DO الطاف حسین (PMS-BS-18) کو تبدیل کرکے بطور ڈپٹی سیکرٹری محکمہ معدنیات ومعدنی ترقی تعینات کیاگیاہے۔مذکورہ بالا احکامات کے نتیجے میں چارافسران کو بعض پوسٹوں کے اضافی چارج بھی تاحکم ثانی تفویض کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اے ڈی سی ہنگو حافظ عطاء المنیم (PMS-BS-18) کو ڈسٹرکٹ آفیسر (ایف اینڈ پی) ہنگو ،اے ڈی سی شانگلہ محمد فیاض (PMS-BS-18) کو ڈی او (F&P) شانگلہ، ایڈیشنل پولٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان ایجنسی اشفاق احمد (PMS-BS-18) کو پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان ایجنسی اور ایڈیشنل ڈیٹی کمشنر کرک افتخار احمد (PMS-BS-18) کو ڈسٹرکٹ آفیسر (ایف اینڈ پی) کرک کی پوسٹوں کے اضافی چارج تاحکم ثانی تفویض کئے گئے ہیں۔ اس امر کااعلان اسٹبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کیاگیا۔

دریں اثنا چترال کے اسسٹنٹ کمشنر عبد الاکرم کو یہاں سے تبدیل کرکے اسسٹنٹ ٹو کمشنر ملاکنڈ اور انکی جگہ سیکشن آفیسر ہیلتھ پشاور ساجد نواز کو اسسٹنٹ کمشنر چترال تعینات کیا گیا ہے ۔ اور ڈی ڈی ایم او فدا لکریم کو بھی چترال سے تبدیل کرکے اسسٹنٹ ٹو کمشنر ملاکنڈ (ریونیو) کردیا گیا ہے ۔ انکی ذمہ داریاں بھی ساجد نواز کو سونپی گئی ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں
Qashqar Gemstone Testing Lab

یہ خبر بھی پڑھیں

قومی بقاء و سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے بد عنوان اشرافیہ کے خلاف ایماندار اور مخلص قیادت کا انتخاب آشد ضروری ہے۔وزیر اعلیٰ پرویز خٹک

رسالپور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ قومی بقاء و سلامتی اور ترقی ...