صوبائی حکومت نے چترال کے مختلف سڑکوں کیلئے تین سوملین روپے کی منظوری دی ہے۔۔ بی بی فوزیہ – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

صوبائی حکومت نے چترال کے مختلف سڑکوں کیلئے تین سوملین روپے کی منظوری دی ہے۔۔ بی بی فوزیہ

پشاور ( نمائندہ چترال ایکسپریس )چترال سے ایم پی اے بی بی فوزیہ نے چترال کے لوکل میڈیا سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی میں چترال کے مختلف سڑکوں کیلئے تین سو ملین روپے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ جن پر کام جاری ہے ۔ان میں وریجون تاتریچ ،جنجریت سے جنجریت کوہ اور کوشٹ تا لون تک سڑکوں کی توسیع و تعمیرشامل ہے۔ جن کی تعمیر سے دورآفتادہ علاقوں کے عوام  کو سہولیات میسر آئیگی ۔انھوں نے مذید بتایا کہ چترال میں ان کے علاوہ 20599.115 ملین روپے لاگت کے 32 منصوبوں کی منظوری دی گئی ۔جن میں بعض نئے اور بعض جاری منصوبے شامل ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

پرویز مشرف الیکشن 2018میں چترال سے قومی اسمبل کی نشست کے امیدوار ہونگے کاغذات نامزدگی مکمل، بیان حلفی کا انتظار

چترال ( محکم الدین ) سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے سابق صدر پاکستان ...


دنیا بھر سے