مولانا عبد الاکبر چترالی اور جے یو آئی ضلع چترال کے امیر مولانا قاری عبد الرحمن قریشی کاضلع چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کے عمل پر عدم اطمینان کا اظہار – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

مولانا عبد الاکبر چترالی اور جے یو آئی ضلع چترال کے امیر مولانا قاری عبد الرحمن قریشی کاضلع چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کے عمل پر عدم اطمینان کا اظہار

پشاور ( چترال ایکسپریس )جماعت اسلامی کے رہنما سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی اور جمعیت علما ء اسلام (ف) ضلع چترال کے امیر مولانا قاری عبد الرحمن قریشی کے درمیان المرکز الاسلامی پشاور میں ملاقات ہو ئی اس موقع پر معاون اطلاعات اخو ند زادہ جمیل ، مولانا جاوید حسین ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال اور عبد الحق بھی موجود تھے دونوں رہنماؤں نے چترال کے اہم مسائل پر گفتگو کی اور متحدہ مجلس عمل کو ضلع چترال میں فعال بنانے کیلئے حکمت عملی پر بھی بات ہو ئی دونوں رہنماؤں نے صوبائی حکومت کی طرف سے ضلع چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کے عمل پر عدم اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ ضلع کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے اعلان کے فوری بعد کابینہ کا اجلاس بلا کر منظوری لینا چاہئے تھی 22 دسمبر 2017 ؁ء کو الیکشن کمیشن کی طرف سے نئے ضلعوں پر پابندی کے اعلان کے بعد صوبائی حکومت کی طرف سے کابینہ سے منظوری کے بعد سیا سی نمبر اسکورنگ کے مترادف ہے نئے ضلع کیلئے ابھی تک کوئی ہوم ورک نہیں کیا گیا اور نہ آئندہ عام انتخابات ہو نے تک کوئی امکان ہے اور نہ ہی نئے ضلع کیلئے کو ئی فنڈز مختص کئے گئے ہیں اس طرح پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے چترالی عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کی ہے حالانکہ چترال کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا مطا لبہ چترالی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

رُموز شادؔ ۔۔ شہزادے کی عید۔۔۔۔۔

حضرت سیدنا عمرؓ نے ایک مرتبہ عید کے دن اپنے شہزادے کو پُرانے قمیص پہنے ...


دنیا بھر سے