گہکیر میں تھرڈ ائیر کے طالبہ کی مبینہ خودکشی ، جنالی کوچ میں گاڑی کی ٹکر سے خاتون جان بحق – Chitral Express

صفحہ اول | تازہ ترین | گہکیر میں تھرڈ ائیر کے طالبہ کی مبینہ خودکشی ، جنالی کوچ میں گاڑی کی ٹکر سے خاتون جان بحق
Premier Chitrali Woolen Products

گہکیر میں تھرڈ ائیر کے طالبہ کی مبینہ خودکشی ، جنالی کوچ میں گاڑی کی ٹکر سے خاتون جان بحق

چترال ( نمائندہ چترال اایکسپریس ) چترال کے بالائی علاقے درونگاغ گہکیر میں ایک اورنوجوان طالبہ نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق حبیبہ دختر فیض نادر نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کی چراغ گل کردی ۔ جسکی عمر تقریبا آٹھارہ سال اوروہ تھرڈ آئیر کی طالبہ تھی۔ وجہ خودکشی فلحال معلوم نہ ہوسکی ۔ تاہم مقامی پولیس تفتیش کررہی ہے۔ موڑکہو سرکل میں گزشتہ چھ مہینوں کے اندر یہ آٹھواں جبکہ سب ڈویژن مستوج میں تیروان خودکشی ہے۔

ایک اور واقعہ جنالی کوچ روڈ پر پیش آیا ہے جہاں مقامی ٹیکنکل کالج میں ٹریننگ حاصل کرنے کیلئے جانے والی خاتون تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئی ۔جنھیں موقع پر بونی ہسپتال پہنچایا گیا مگرزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ۔وہ کروئے جنالی بونی کے رہائشی آفص نادر کی زوجہ تھیں۔ مقامی پولیس نے ڈرائیو کے خلاف پرچہ کاٹ کر تفتیش شروع کی ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں
Qashqar Gemstone Testing Lab

یہ خبر بھی پڑھیں

قومی بقاء و سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے بد عنوان اشرافیہ کے خلاف ایماندار اور مخلص قیادت کا انتخاب آشد ضروری ہے۔وزیر اعلیٰ پرویز خٹک

رسالپور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ قومی بقاء و سلامتی اور ترقی ...