کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین کا دورہ ارندواور چترال ٹاسک فورس کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد – Chitral Express

صفحہ اول | تازہ ترین | کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین کا دورہ ارندواور چترال ٹاسک فورس کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
Premier Chitrali Woolen Products

کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین کا دورہ ارندواور چترال ٹاسک فورس کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس )کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین کا دورہ ارندواور چترال ٹاسک فورس کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد اور مستحقین میں راشن کی تقسیم کی۔گذشتہ روزکمانڈر ٹاسک فورس معین الدین نے ارندو کا دورہ کیا۔ جس میں چترال ٹاسک فورس کے ڈاکٹر صاحبان کے علاوہ سول ڈاکٹر صاحبان بھی شامل تھے۔ اس فری میڈیکل کیمپ میں علاقے کے عوام کو فری علاج و معالجے کی سہولت اور فری دوائیاں تقسیم کی گئی جس سے تقریباََ 600مریض مستفید ہوئے اور ساتھ کمانڈر چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین کے ساتھ علاقے کے عمائدین کے ایک وفد نے بھی ملاقات کیں ۔ اور کمانڈر چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین کو علاقے کے مسائل کے بارے سے بھی آگاہ کیا ۔ اس کے علاوہ کمانڈنٹ علاقے کے 60سے زیادہ مستحق خاندانوں میں راشن کی پیکج بھی تقسیم کی ۔اس سے پہلے بھی کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے چترال کے دور دراز علاقوں میں اسی طرح کے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا تھا جس میں بمبوریت ، بریر اور ارسون شامل ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں
Qashqar Gemstone Testing Lab

یہ خبر بھی پڑھیں

قومی بقاء و سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے بد عنوان اشرافیہ کے خلاف ایماندار اور مخلص قیادت کا انتخاب آشد ضروری ہے۔وزیر اعلیٰ پرویز خٹک

رسالپور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ قومی بقاء و سلامتی اور ترقی ...