تازہ ترین

اظہار تشکر

ہم اہالیان بکرآباد ان تمام عزیزو اقارب، دوست احباب، مخیر حضرات کا ممنون و مشکور ہیں جنہوں نے نوجوان صدیق احمد ( مرحوم ) کے علاج و معالجے میں جانی و مالی معاونت کی ۔ جس طرح ہمارے ساتھ اس عظیم دکھ کو کم کرنے میں مدد کی وہ قابل تحسین ہے۔ لیکن زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ دو دن پہلے بھائی صدیق احمد کا انتقال ہوگیا، اللہ ان کے درجات کو بلند فرمائیں اور جملہ خاندان کو اس کڑی آزمائش میں صبر جمیل عطا فرمائیں۔ اور آپ سب کے صدقات و عطیات کو قبول فرمائیں ۔ آپ سب کا فرداََ فرداََ شکریہ ادا کرنا مشکل ہے اسلئے بذریعہ سوشل میڈیا آپ سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ اور ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو ہمیشہ شاد و آباد رکھیں اور آپ کی زندگیوں میں کبھی کوئی دکھ کا لمحہ نہ آئے اور ہمیشہ پھولوں کی طرح آپ کی زندگی مسکراتی رہیں۔ آمین

منجانب: اہالیان بکرآباد چترال

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

متعلقہ خبریں/ مضامین

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق