تازہ ترین

نقیب اللہ قتل: راؤ انوار کی پولیس پارٹی سمیت گرفتاری کا فیصلہ

نقیب اللہ قتل کیس میں راؤ انوار کو پولیس پارٹی سمیت گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ کے دفتر میں تحقیقاتی کمیٹی سمیت اعلیٰ حکام کے اجلاس میں ضلع ملیر کے تمام ایس ایچ اوز کی بھی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ثناء اللہ عباسی نےاجلاس کی صدارت کی جس میں انتہائی اہم اور سخت فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں اسپیشل برانچ، تحقیقاتی ٹیم اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

دوسری جانب نقیب اللہ کےاہل خانہ کو لینے کے لیے پولیس ٹیم ٹانک سے جنوبی وزیرستان روانہ ہوگئی ہے ۔

سرکاری ذرائع کے مطابق پولیس ٹیم کی ٹانک میں پولیٹیکل ایجنٹ محمد اشفاق سے ملاقات ہوئی ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ نقیب کے اہل خانہ کو لیویز فورس مکین سے خرکی چیک پوسٹ تک لائیں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

متعلقہ خبریں/ مضامین

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق