تازہ ترین

ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی میں جدید مشینری ،طبی آلات،جدید آپریشن تھیٹر،آرتھوپیڈک اورگائنی کے شعبے قائم کیے جائیں گے۔ایم پی اے سردار حسین

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)رکن صوبائی اسمبلی سیدسردارحسین شاہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل بونی کے توسیعی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیرتعمیرعمارت مکمل ہونے کے بعد ہسپتال میں جدید مشینری ،طبی آلات،جدید آپریشن تھیٹر،آرتھوپیڈک اورگائنی کے شعبے قائم کیے جائیں گے جہاں تحصیل مستوج اورملحقہ علاقوں کے لوگوں کو علاج معالجہ کی جدید اورمعیاری سہولتیں میسر آئیں گی اوریہ ہسپتال دکھی انسانیت کیلئے ایک مسیحا کا کردارادا کرے گا۔انہوں نے کہاکہ ملک کی 70سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں غریب مریضوں کو وہی ادویات مفت مل رہی ہیں جو اشرافیہ استعمال کرتی ہے اورہسپتالوں میں معیاری ادویات کی فراہمی پر اربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل بونی کوجدید طرز پر استوارکرنے اوراپ گریڈیشن کیلئے 450ملین روپے کے فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں جس کے لئے اپرچترال کی عوام وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک کے مشکورہیں جنہوں نے چترال کے پسماندگی اوردورافتادگی کوپیش نظررکھتے ہوئے کئی میگاپراجیکٹ پرکام شروع کروایاہے ۔انہوں نے کہاکہ میں صوبائی حکومت کامشکورہوں کہ جس کام کے حوالے سے میں نے درخواست کی تھیاُس کویقینی بنانے میں اُنہوں نے اہم کرداراداکیا اور اور صوبائی اسمبلی میں حزب اختلاف میں ہونے کے باوجودیہاں کے پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے میرے ہرمطالبے کوعملی جامہ پہنایاہے۔ ساڑھے چارسال میں صوبائی حکومت نے چترال کے کئی ہسپتالوں میں سولرسسٹم لگوائے ہیں اورفی سولرسسٹم کی قیمت 7 لاکھ 50ہزارروپے ہے۔جس میں اپرچترال کے بی ایچ یونشکو،آرایس سی دراسن،پی ایچ یواویر،ٹی اایچ کیوبونی اوربی ایچ یو کوشٹ شامل ہیں اور مزیدہسپتالوں کے لئے بھی سولر سسٹم دیے جائینگے۔انہوں نے کہاکہ 19ڈسپنسریزکی منظوری بھی دی گئی ہے جوپیپلزورکس پروگرام کی ڈسپنسریاں تعطل کاشکارتھے جن کے لئے اسٹاف بھی دیاگیاہے۔

ا س موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی اپرچترال کے صدرامیراللہ ،انفارمیشن سیکرٹری پرویزلال،مختارسنگین لال،رحمت سلام لال،وی سی ناظم بونی کرامت ،ظفراللہ پروازاوردیگر جیالوں نے ایم پی اے سردارحسین کی کارکردگی اورعوامی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا۔

 جبکہ اس موقع پر پی ٹی آئی صدر سب ڈویژن مستوج افتاب طاہر نے پی ٹی آئی کارکنوں سے ملکر ایمپی اے کوافتتاح کرنے سے روکتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس ہسپتال کی اپگرڈیشن میں ایم پی اے کا کوئی رول نہیں ہے ۔جنوری کے آخری ہفتے میں ہیلتھ منسٹر کے پی کے اور سیکرٹری ہیلتھ  آکے اس کا  افتتاح کریں گے ۔جس کے بعدحالات کو خراب ہوتے دیکھ کرمعمالے کو مزید بگڑنےسے روکے روکنے میں کامیاب رہےاورایم پی اے سردار حسین اور  پی ٹی آئی صدر سب ڈویژن مستوج افتاب طاہر نے مشترکہ طور پرکرتختی کی نقاب کشائی کرکے نئی بننے والی تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال بونی کاباقاعدہ افتتاح کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

متعلقہ خبریں/ مضامین

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق