تازہ ترین

لوئر چترال کے بعد اپر چترال کو بھی بجلی دینے کا عمل شروع ہوگا۔ایم این اے شہزادہ افتخار الدین

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے ایک اخباری بیان کہا ہے کہ لوئر چترال کے بعد اپر چترال کو بھی بجلی دینے کا عمل شروع ہوگا ۔اُنہوں نے کہا کہ انھوں نے اس سلسلے میں چیف سکریٹری خیبر پختونخوا سے دوبارہ بات کرکے تاکید کی ہے کہ وزیر اعظم کی چترال آمد سے پہلے پہلےاپر چترال کا مسئلہ بھی حل کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ پیڈو اور صوبائی سیکرٹری انرجی نے بجلی لینے کا عندیہ دیا ہے تاہم پیڈو حکام نے ابھی تک پیسکو کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ نہیں کیا ہے ۔ جس کی وجہ سے یہ مسئلہ ابھی تک لٹکا ہوا ہے ۔اُنہوں نے گولین گول پائور پراجیکٹ سے دروش تحصیل کو بجلی کی ترسیل پر دروش کے عوام کو مبارکباد دی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

متعلقہ خبریں/ مضامین

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق