وزیراعظم کے دورہ چترال پر اپر چترال کے نمائندوں کو پروگرام میں شرکت کی دعوت نامے جاری نہ کرنے پر نائب تحصیل ناظم فخرالدین کی انتظامیہ پر تنقید  – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

وزیراعظم کے دورہ چترال پر اپر چترال کے نمائندوں کو پروگرام میں شرکت کی دعوت نامے جاری نہ کرنے پر نائب تحصیل ناظم فخرالدین کی انتظامیہ پر تنقید 

چترال ( نمائندہ آئین)نائب تحصیل ناظم فخرالدین نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے گولین گول ہائیڈرو پاؤر اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پر اور بعد میں ڈی سی چترال کے دفترمیں معتبرات کے ساتھ نشست میں اپر چترال سے تعلق رکھنے والے کسی بلدیاتی نمائندے کو پروگرام میں شامل نہ کرنے کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اپر چترال کے عوام کی مینڈیٹ کی توہین ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے دورہ چترال کے پروگرام کومرتب کرنے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ مستوج کے تحصیل ناظم ، نائب تحصیل ناظم اور دوسرے معتبرات کو اس پروگرام سے دور رکھنا نہایت افسوسناک بات ہے جس سے اپر چترال کی ڈیڑھ لاکھ آبادی کی دل آزاری ہوئی ہے ۔ انہوں نے متعلقہ حکام اور حلقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے مستوج سب ڈویژن کے عوام سے غیر مشروط معافی مانگ لیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

پرویز مشرف الیکشن 2018میں چترال سے قومی اسمبل کی نشست کے امیدوار ہونگے کاغذات نامزدگی مکمل، بیان حلفی کا انتظار

چترال ( محکم الدین ) سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے سابق صدر پاکستان ...


دنیا بھر سے