نائب ناظم وی سی پرواک کااپر چترال کو بجلی کی فراہمی پرکمانڈنٹ چترال سکاوٹس،ایم این اے،تینوں ایم پی ایز،ضلع ناظم،ڈی سی چترال کا شکریہ – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

نائب ناظم وی سی پرواک کااپر چترال کو بجلی کی فراہمی پرکمانڈنٹ چترال سکاوٹس،ایم این اے،تینوں ایم پی ایز،ضلع ناظم،ڈی سی چترال کا شکریہ

 مستوج (نمائندہ چترال ایکسپریس) گزشتہ 32مہینوں سے تاریکی میں ڈوبے ہوئے ریشن پاور ہاوس کے 21ہزار صارفین کو بجلی کی فراہمی ممکن بنانے میں ایم این اے چترال افتخار الدین،ایم پی سید سردار حسین،سلیم خان،بی بی فوزیہ،ضلع ناظم حاجی مغفر ت شاہ،ڈپٹی کمشنرچترال ارشاد سدھیر،کمانڈنٹ چترال سکاوٹس، محکمہ پیڈو ،واپڈااورصوبائی ووفاقی حکومتوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نےعلاقہ کے مسائل کو مدنظررکھتے ہوئےگولین گول پاور ہاوس سے بجلی کی فراہمی کو ممکن بنایا،ان خیالات کا اظہار نائب ناظم ویلج کونسل پرواک عیدعلی نے اپنے ایک بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ ریشن پاور ہاوس صارفین کو بجلی کی فراہمی کے لئے گرانقدر کوششوں کے لئے تحریک حقوق عوام کاکردار بھی خراج تحسین کے مستحق ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ جن جن علاقوں میں پیڈو کے کھمبے گرچکے ہیں ان کی جلد ازجلد مرمت وبحالی کو یقینی بنایا جائے ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

دھڑکنوں کی زبان … یہ 14 اگست بھی عجیب ہے

یہ 14 اگست بھی عجیب ہے ۔ہر سال آتا ہے ۔۔چودہ اگست کی صبح سورج ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔