چترال پولیس ٹورسٹ فیسیلٹیشن اینڈ رجسٹریشن سنٹر نے کام کا آغاز کردیا- – Chitral Express

صفحہ اول | تازہ ترین | چترال پولیس ٹورسٹ فیسیلٹیشن اینڈ رجسٹریشن سنٹر نے کام کا آغاز کردیا-
Premier Chitrali Woolen Products

چترال پولیس ٹورسٹ فیسیلٹیشن اینڈ رجسٹریشن سنٹر نے کام کا آغاز کردیا-

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) چترال میں آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی رجسٹریشن اور تمام سیاحوں کی سہولت کے لئے چترال پولیس نے ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن ,سول ایوی ایشن اتھارٹی, اے کے ار ایس پی اور ٹورزم ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے چترال ائیرپورٹ پر ٹورسٹ فیسیلٹیشن اینڈ رجسٹریشن سنٹر قائم کردیا ہے-  سنٹر میں جدید سہولیات مہیا کی گئی ہیں تاکہ سیاحوں کو سہولیات دیکر چترال میں سیاحت کو فروغ دیا جاسکے-
ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق اس قسم کے مزید سنٹر لواری اور لاسپور میں بھی قائم کئے جائینگے تا کہ چترال جیسی جنت میں سیاحوں کے لئےآسانیاں پیدا کی جاسکیں اور چترال کی معیشت کو ترقی دی جاسکے-
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

پاکستان تحریک انصاف تحصیل دروش کا الگ کابینہ قیام عمل میں لا یا گی۔ سمیع اللہ صدر منتخب

دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس) مورخہ 22 فروری کو سی اینڈ ڈبلیو ریسٹ ہاؤس دروش میں تحصیل ...