اتوار کے روز چترال شہر اور گردو نواح میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

اتوار کے روز چترال شہر اور گردو نواح میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا

چترال ( محکم الدین ) اتوار کے روز چترال شہر اور گردو نواح میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ۔ سب سے زیادہ برفباری لواری ٹنل ایرئے میں ہوئی ۔ جہاں تقریباً 18انچ برف پڑی ۔اس کے علاوہ کالاش ویلی رمبور ،بمبوریت ، یارخون لشٹ اور گرم چشمہ میں برفباری ہوئی ۔ لواری ٹنل ائریے میں شدید برفباری کے نتیجے میں سیاحوں ، چترال آنے اور جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ سیاحوں اور مسافروں کو دیر اور ٹنل ایریا میں گاڑیوں کے اندر شدید سردی میں رات گزارنی پڑی ۔ تاہم سیاحوں نے سرسبز جنگلاتی علاقے میں برفباری خوب لطف اُٹھایا ۔ اتوار کے روز روڈ پر سے برف ہٹانے کے بعد ٹریفک بحال ہوئی ۔ تاہم کسی بھی گاڑی کو ٹائروں پر چین چڑھائے بغیر لواری ٹنل اپروچ روڈ پر سفر کی اجازت نہیں دی گئی ۔ تاکہ بغیر چین کے گاڑیوں کے پھسلنے کی وجہ سے روڈ بلاک ہونے پر مسافروں کو مزید مشکلات سے دوچار ہونے سے روکا جا سکے ۔ چترال گذشتہ دو دنوں سے گہرے بادلوں کی لپیٹ میں ہے ۔ جس سے بعض مقامات میں برفباری ہوئی ہے ۔ تاہم چترال شہر ، ایون ، بروز ، اورغوچ ، بالائی چترال کے تورکہو اور موڑکہو میں ہلکی بارش ہوئی ہے ،جہاں برفباری کی انتہائی ضرورت محسوس کی جارہی ہے۔گذشتہ سال پانچ فروری کو چترال میں زبردست برفباری ہوئی تھی ۔ جس کے نتیجے میں شیر شال کریم آباد میں تین خاندانوں کے 9افراد برف کے تودے کے نیچے دب کر جان بحق ہوئے تھے ۔ او ر چترال شہر سے امدادی ٹیمیں تین دن بعد جائے وقوعہ تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی تھیں ۔ جبکہ 5فروری کو کم سے کم 16انچ اور زیادہ سے زیادہ ساڑھے پانچ فٹ برف پڑی تھ
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

بونی رینج کے نگہبانوں کی تنخواہوں کو وعدے کے مطابق ریلیز کیے جائیے۔متاثرہ نگہبانوں کاچیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس)محمدنبی خان ،نور عالم اور عطاء الہیٰ نے ایک اخباری میں کہا کہ ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔