پہاڑوں پرمال مویشی چراتے ہوئے کالاش نوجوان شاٹونگ کی موت واقع ہونے کے بعداُن کی رسومات اداکی گئی – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

پہاڑوں پرمال مویشی چراتے ہوئے کالاش نوجوان شاٹونگ کی موت واقع ہونے کے بعداُن کی رسومات اداکی گئی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)کالاش ویلی رمبور میں برفباری کے دوران ایک کالاش نوجوان شاٹونگ کی پہاڑوں پر مال مویشی چراتے ہوئے موت واقع ہوئی ۔ جس کی تدفین کی رسومات رمبور ویلی میں ادا کی گئی ۔ تینوں کالاش وادیوں کے عمائدین نے اُن کی آخری رسومات میں شرکت کی ۔ اور اُن کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر ضیافت میں پچاس بکرے ،ایک بیل ، چھ من پنیر ، چار من دیسی گھی کے علاوہ روایتی انگور کے شراب سے کالاش مہمانوں کی تواضع کی گئی ۔ انجہانی کی رسم کی آدائیگی کے دوران برفباری جاری رہی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

بونی رینج کے نگہبانوں کی تنخواہوں کو وعدے کے مطابق ریلیز کیے جائیے۔متاثرہ نگہبانوں کاچیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس)محمدنبی خان ،نور عالم اور عطاء الہیٰ نے ایک اخباری میں کہا کہ ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔