چترال میں پولیومہم کا آغاز – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

چترال میں پولیومہم کا آغاز

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال منہاس الدین نے وویمن چلڈرن ہسپتال چترال میں ایک بچی کو پولیوڈراپ پلاکر چترال میں پولیومہم کا آغاز کردیا اس سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں علاقے کی پسماندگی کے باوجود چترال ضلعے کو پولیو سے پاک رکھنے میں محکمہ صحت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گاتاکہ اس خوفناک مرض سے نئی نسل کو بچایا جاسکے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس راہ میں وسائل کی کمی کو آڑے آنے نہیں دیا جائے گا جس کے لئے ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن کوئی کسر نہیں اٹھائے گی۔ انہوں نے کہاکہ پولیو کے قطروں کی اہمیت وافادیت سے آگاہی مہم کے ذریعے پولیوکے خاتمے میں مددمل سکتی ہے پولیو ایک موزی مرض ہے ،پولیو کاخاتمہ ہمارے معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے صحت کے شعبہ میں دور حاضر کا سب سے بڑا چیلنج ہے انسداد پولیو مہم کی خود نگرانی کرونگا ہم پولیوکے خاتمہ کے لیے پر عزم ہیں پولیو کا خاتمہ ہمارے لیے بڑا چیلنج اور زندگی و موت کا مسئلہ ہے اپنی نئی نسل کو اس موزی مرض سے بچانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے متعلقہ حکام پانچ سال تک عمر کے ہر بچے کو پولیو ویکسین کے قطرے پلواناہرصورت یقینی بنائیں تمام سرکاری محکمے اس سلسلہ میں ہرقسم کا تعاون فراہم کرنے کے پابند ہیں اُنہوں نے کہا کہ جو محکمہ یا سرکاری اہلکار اپنے فرائض میں کوتاہی برتے گا اُن کے خلاف قانون کے تحت ضابطہ کارروائی ہوگی تمام والدین اپنے بچوں کو معذوری سے بچانے کے لیے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں ۔ای پی آئی کے کوارڈینٹر ڈاکٹر فیاض رومی نے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر کے بارہ بچوں کی تعداد 68080ہزارہے جن تک پہنچنے کے لئے ایک مربوط حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے۔ ضلعے کے چوبیس یونین کونسلوں میں پولیو کے قطرے پلایے جائینگے،انہوں نے کہاکہ ضلع بھرمیں1تا5سال تک کے بچوں کوپولیو کے قطرے پلانے کے لیے محکمہ صحت کے اہلکاروں کے ساتھ تعاون کویقینی بناکراہم قومی فریضہ اداکریں ضلع بھرمیں4روزہ پولیومہم کاآغاز 12 فروری تا 15 فروری 4 روز جاری رہے گااس حوالہ سے محکمہ صحت نے ٹیمیں تشکیل دے کران کی ڈیویٹاں لگادی ہیں شہری پولیومہم کے عملہ سے بھرپورتعاون کرتے ہوئے1سال تا5سال تک کے بچوں کوپولیوکے قطرے پلوائیں تاکہ وہ معذوری سے بچ سکیں شہری ادارہ صحت کے تعاون سے ہسپتالوں،سکولوں،اڈوں کے علاوہ اہم پبلک مقامات پرپانچ سال سے کم عمرکے بچوں کوپولیوکے قطرے پلواکرانسدادپولیومہم کاحصہ بنیں ۔ انہوں نے کہاکہ برفباری اور شدید موسمی حالات کی وجہ سے اس مہم میں بروغل وادی یوسی یارخون،گبورویلی یوسی گرم چشمہ اورپستی یوسی کوہ کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔اس مہم کے بعد پولیو ڈراپ سے محروم رہنے والے بچوں کے لئے ایک روزہ کیچ اپ مہم بھی چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت پولیو کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے اوراس مقصدکے لیے ورکردن رات انسدادپولیو مہم میں مصروف عمل رہیں گے اوراپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دینگے جس سے بہت جلدخطہ پولیوسے پاک قرارپائے گا ۔اس موقع پرچلڈرن اسپشلیسٹ ڈاکٹرگلزاراحمد،پی ای او،ڈبلیوایچ اوکے اسٹاف بھی موجودتھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

اے کے آرایس پی کے تعاوٗن سےایم ایچ پی ایس کے انجینئیرز،اپریٹرز کی استعداد کار بڑھانے کیلئے او اینڈ ایم کے ذریعے  15روزہ ٹریننگ 

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)اے کے آر ایس پی کے تعاون سے مائکرو ہائڈل پاور پلانٹس کے ...


دنیا بھر سے