تحریک حقوق عوام چترال کا ایک ہنگامی اجلاس،لانگ مارچ تحریک کو کامیاب بنانے پرعوام اپر چترال اور عوام کوہ کا شکریہ – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

تحریک حقوق عوام چترال کا ایک ہنگامی اجلاس،لانگ مارچ تحریک کو کامیاب بنانے پرعوام اپر چترال اور عوام کوہ کا شکریہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)تحریک حقوق عوام چترال کا ایک ہنگامی اجلاس 12فروری کو مختار ہاؤس بونی میں تحریک حقوق عوام چترال کے صدر مختار احمد سنگین لال کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں متفقہ قرارداد کے ذریعے عوام اپر چترال اور عوام کوہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیاکہ اُنہوں نے انتہائی سردی کے باوجود تحریک حقوق عوام اپر چترال کے اہتمام لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کرکے اپر چترال کے لئے گولین گول بجلی گھر سے بجلی کی ترسیل کو اپنی جدوجہد سے کامیابی سے ہمکنار کیا اور یہ ثابت کئے کہ اپر چترال اور عوام کوہ کسی بھی موقع پر اپنے بنیادی حقوق کے حصول کے لئے قربانی دینے کے جذبے سے سرشار اور ہرمشکل جدوجہد میں شرکت کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ یقیناًکئی میلوں کا پیدل سفر اگرچہ سب کے لئے تکلیف دہ سفر تھا لیکن اللہ کے فضل وکرم اور اس ذات عظیم الشان کا احسان عظیم ہے اس تکلیف دہ سفر کو عوام کی کامیابی کا ذریعہ بناکر عوام پر احسان فرمایا۔اجلاس میں اس سلسلے میں عوام سے تعاون کرنے والے تمام اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاگیا کہ چترال کے جن علاقوں میں گولین گول بجلی گھر کی لائنیں موجود نہیں تھیں،وزیراعظم پاکستان کے اعلان کے مطابق ان علاقوں کو بجلی فراہم کرنے لیے لائنوں کی تنصیب پر فوری توجہ دی جائے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

دھڑکنوں کی زبان …. شاکرین استاد

’’شاکرین استاد پنشن پہ گیا ‘‘یہ ایک ایسا جملہ ہے جس پہ کوئی اعتبار نہیں ...


دنیا بھر سے