پولیوکے رضاکارکٹھن موسمی حالات کہ باوجودقوم کہ نونہالوں کوپولیوکے قطرے پلانے کے لیے اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے۔سیکرٹری ہیلتھ عابدمجید – Chitral Express

صفحہ اول | تازہ ترین | پولیوکے رضاکارکٹھن موسمی حالات کہ باوجودقوم کہ نونہالوں کوپولیوکے قطرے پلانے کے لیے اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے۔سیکرٹری ہیلتھ عابدمجید
Premier Chitrali Woolen Products

پولیوکے رضاکارکٹھن موسمی حالات کہ باوجودقوم کہ نونہالوں کوپولیوکے قطرے پلانے کے لیے اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے۔سیکرٹری ہیلتھ عابدمجید

پشاور( چترال ایکسپریس )خیبرپختونخوا میں پولیوکے رضاکارکٹھن موسمی حالات کہ باوجودقوم کہ نونہالوں کوپولیوکے قطرے پلانے کے لیے اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے ملک میں حالیہ بارشوں کی جاری لہرکی لپیٹ میں خیبرپختونخوابھی ہے بارش سے معمولات زندگی بھی متاثرہوئی تاہم اس کے برعکس پولیورضاکار شہری اورمضافاتی علاقوں میں بارش،برف باری اوریخ بستہ ہواؤں کہ باوجودگھرگھرتک پہنچنے میں مصروف عمل رہے اورپانچ سال سے کم عمرکے10لاکھ سے زائد بچوں کوپولیوکے قطرے پلاکراپنے فرائض بطریق احسن انجام دیے ایمرجنسی آپریشن سنٹرخیبرپختونخواکی جانب سے پیرکے روز سے صوبہ بھرمیں پولیوکی تین روزہ مہم شروع کی گئی ہے پشاورسمیت صوبہ کے دیگراضلاع میں دن بھر پولیو ورکرزمہم میں شریک رہے اوربھرپورطریقے سے اس مہم کوکامیاب بنانے کیلئے اپناکلیدی کرداراداکیاسیکرٹری ہیلتھ عابدمجیدنے کٹھن موسمی حالات میں مہم کوکوکامیاب بنانے میں پولیوورکرزکے کلیدی کردارکوسراہااورکہاکہ تمام ترمشکلات کہ باوجودپولیوکہ رضاکاراپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے انہوں نے کہاکہ ایبٹ آباد،مانسہرہ اوردیگراضلاع میں برفباری کے باوجودپولیوورکرزکے حوصلے پست نہیں ہوئے ایمرجنسی آپریشن سنٹرکے کوارڈی نیٹرعاطف رحمان نے بھی بارش اوربرف باری میں قوم کہ مستقبل کوپولیوکہ قطرے پلانے کے لیے پولپورکرزکی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

پاکستان تحریک انصاف تحصیل دروش کا الگ کابینہ قیام عمل میں لا یا گی۔ سمیع اللہ صدر منتخب

دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس) مورخہ 22 فروری کو سی اینڈ ڈبلیو ریسٹ ہاؤس دروش میں تحصیل ...