پی ٹی آئی کے نائب صدرغلام مصطفی ایڈوکیٹ کاپریس کانفرنس میں گذشتہ روز بونی کے مقام پر ہونے والے اجلاس سے لاتعلقی کا اظہار – Chitral Express

صفحہ اول | تازہ ترین | پی ٹی آئی کے نائب صدرغلام مصطفی ایڈوکیٹ کاپریس کانفرنس میں گذشتہ روز بونی کے مقام پر ہونے والے اجلاس سے لاتعلقی کا اظہار
Premier Chitrali Woolen Products

پی ٹی آئی کے نائب صدرغلام مصطفی ایڈوکیٹ کاپریس کانفرنس میں گذشتہ روز بونی کے مقام پر ہونے والے اجلاس سے لاتعلقی کا اظہار

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر و ضلع کونسل چترال کے رکن غلام مصطفی ایڈوکیٹ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گذشتہ روز بونی کے مقام پر ہونے والے اجلاس سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے جس میں اسے جنرل سیکرٹری بنانے کا اعلان ہواتھا۔انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت پشاور میں تھے جہاں ان کی ملاقات ڈویژنل صدر محمود خان سے ہوئی تھی۔جہاں انہوں نے بتایا کہ بالائی چترال کیلئے کابینہ کا پہلے ہی اعلان ہوا ہے اور نوٹیفیکشن جاری ہوا۔اور انہوں نے کوئی نیا کابینہ بنانے کی کوئی ہدایت نہیں کی تھی ۔اور ابھی بالائی چترال کو الگ ضلع بنانے سے متعلق نوٹیفیکشن جاری نہیں ہوا ہے اور جو اعلان ہوا تھا اسے الیکشن کمیشن نے سر دست روک دیا ہے ۔غلام مصطفی نے کہا کہ وہ حسب سابق ضلعی نائب صدر ہیں اس موقع پر ضلعی صدر عبدالطیف خان،بالائی چترال کے صدر افتاب ایم طاہر اور محمد ارشاد سپورٹس ونگ کے صدر کے علاوہ درجنوں ورکرز بھی موجود تھے۔عبدالطیف نے اس موقع پر بونی کے مقام پر پی ٹی ائی کے کارکنوں میں پھوٹ ڈالنے اور خود ساختہ کابینہ بنانے کی کوشش پر سردار حکیم ،رحمت غازی اور شہزاد سکندر الملک کو شوکاز نوٹس دینے کا اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی اور ڈویژنل نوٹیفیکشن کے بعد اپنی طرف سے کابینہ بنانے کی کوشش افسوسناک ہے جس کی وجہ سے پارٹی کے ایک گروپ نے ان کے غیر قانونی اجلاس کو سبوتاش بھی کیا تھا۔اور اجلاس کے صدر کو تقریرکیے بغیر ہی موقع سے چلا جانا پڑا۔اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی تھی ۔جس میں کارکنوں کا کوئی قصور نہیں تھا۔کارکنوں کو ڈویژنل صدر محمود خان کا حوالہ دے کر گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی جوکہ پارٹی مفادات کے خلاف ایک سازش کی حیثیت رکھتی ہے جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی ۔پارٹی کابینہ اپنی جگہ پر برقرار ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

پاکستان تحریک انصاف تحصیل دروش کا الگ کابینہ قیام عمل میں لا یا گی۔ سمیع اللہ صدر منتخب

دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس) مورخہ 22 فروری کو سی اینڈ ڈبلیو ریسٹ ہاؤس دروش میں تحصیل ...