سراج الحق اورصوبائی امیر مشتاق احمد خان کوہاٹ میں قتل ہونے والی میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ رانی کے گھران کےخاندان سے تعزیت کا اظہار – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

سراج الحق اورصوبائی امیر مشتاق احمد خان کوہاٹ میں قتل ہونے والی میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ رانی کے گھران کےخاندان سے تعزیت کا اظہار

لکی مروت(چترال ایکسپریس)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اور صوبائی امیر مشتاق احمد خان کوہاٹ میں قتل ہونے والی میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ رانی کے گھر گئے اور ان کے خاندان سے تعزیت کا اظہار اور مرحومہ کے لئے مغفرت کی دعا کی۔ اس موقع پر ضلعی نائب امیر عزیز اللہ خان بھی موجود تھے۔ تعزیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ڈاکٹر عاصمہ رانی کے ساتھ انتہائی ظلم ہوا ہے، جب تک ڈاکٹر عاصمہ رانی اور ڈی آئی خان کی شریفاں بی بی کے ساتھ ظلم کرنے والے گرفتار نہیں ہوتے خیبر پختونخوا کی مثالی پولیس پر انگلیاں اٹھتی رہیں گی۔ ڈاکٹرعاصمہ رانی کے والد انتہائی غربت کے عالم میں اپنی بیٹی کو ڈاکٹر بنانا چاہتے تھے جبکہ ان کی دوسری بیٹی ملک سے باہر پی ایچ ڈی کررہی ہیں، پختون معاشرے میں بچیوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانا قابل فخر بات ہے جبکہ دوسری طرف بچیوں کے ساتھ اس قسم کا ناروا ظلم بھی انتہائی دکھ کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ عاصمہ رانی کے قاتل کا اس طرح آسانی کے ساتھ ملک سے فرار ہونا صوبائی حکومت کی بڑی ناکامی ہے، حکومت قاتل کو سعودی عرب سے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے واپس لائے۔ ہمارے ملک میں بچیوں کے ساتھ درندگی کے پے در پے واقعات ہورہے ہیں جو کہ انتہائی قابل تشویش ہے۔ حکومت کو اس سلسلے میں خصوصی اقدامات اٹھانے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصمہ رانی صرف مروت قوم کی بیٹی نہیں بلکہ تمام پختونوں کی بیٹی ہے، اگر چہ مروت قوم نے قاتل کی گرفتاری کے لئے قومی جرگہ تشکیل دیا ہے تاہم پوری قوم ان کی پشت پر کھڑی ہے۔ جرگہ نہ بھی ہو تب بھی صوبائی حکومت کو چاہئے کہ اس کیس کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے،سعودی عرب ہمارا دوست ملک ہے ان کے ساتھ ہمارے معاہدے ہوچکے ہیں ، وہاں قاتل چھپ نہیں سکتا، خیبر پختونخوا حکومت قاتل کی گرفتاری کے لئے فوری اور نظر آنے والے اقدامات کرے۔ ہم مروت قومی جرگے کی حمایت کرتے ہیں اور ان کو بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قاتل کی گرفتاری سے میڈیکل کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والی بچیوں کو تحفظ کا احساس ہوگا اور ان کے والدین کو حوصلہ ملے گا۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ڈاکٹر عاصمہ رانی سمیت تمام مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم ہر جگہ اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز اٹھائیں گے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

اظہار تشکر

اظہار تشکر ۔۔ میں اپنی طرف سے اور فرید احمد کے والد اکبر ولی چچا ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔