پشاور میں بہتریں پرفارمنس دینے والے نیشنل اورانٹرنیشنل کھلاڑیوں کو تعلیمی سکالرشپ فراہم – Chitral Express

صفحہ اول | تازہ ترین | پشاور میں بہتریں پرفارمنس دینے والے نیشنل اورانٹرنیشنل کھلاڑیوں کو تعلیمی سکالرشپ فراہم
Premier Chitrali Woolen Products

پشاور میں بہتریں پرفارمنس دینے والے نیشنل اورانٹرنیشنل کھلاڑیوں کو تعلیمی سکالرشپ فراہم

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس)صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں اگلے ماہ سے شروع ہونیوالے تیسری خیبر پختونخوانڈر23گیمزکی تیاریوں کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرکے زیراہتمام گیمزکی لوگو کی تقریب رونمائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جبکہ اس موقع پر شاندار پرفارمنس کے مظاہرہ کرنے والے مرد وخواتین کھلاڑیوں کوتعلیمی سکالر شپ دیدی گئی جن میں دوکروڑ روپے تقسیم کئے گئے،نامور فنکاروں نے بھی خوبصورت آوازوں سے محفل کو لوٹ لیا،تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل محمود خان تھے انکے ہمراہ سیکرٹری سپورٹس طارق خان،ضلع ناظم ارباب عاصم خان ،ڈپٹی کمشنر پشاور اسلام زیب ،ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخواجنید خان ،ڈائریکٹر یوتھ اسفندیار خٹک ،ڈائیریکٹر سپورٹس رشیدہ غزنوی،ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین میناگل آفریدی،ڈی ایساو پشاور جمشید بلوچ سمیت کثیر تعدادمیں مرد وخواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور کے زیر اہتمام نشتر ہال میں منعقد ہ ایک پروقار تقریب میں 2016اور2017کومنعقدہ انڈر23گیمزمیں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں لائبہ اعجاز،فہد خواجہ،معاذ اختر،حمزہ گل،ثناء بہادر،نمرہ عقیل اورنورہنہ شمس سمیت دیگر کھلاڑیوں کو تعلیمی سکالر شپ کے سلسلے میں کیش رقم دیدی گئی،جبکہ گیمزکے لوگو کی رونمائی بھی کی گئی ،لوگوکی رونمائی ٹیبل ٹینس کی باصلاحیت سپیشل کھلاڑی شہناز اور زینب کے ہاتھوں کی گئی ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس جنیدخان کاکہناتھاکہ خیبر پختونخوامیں کھیلوں کے حوالے سے کافی ٹیلنٹ موجود ہے جنہیں سامنے لانے کیلئے نچلی سطح پر مرد وخواتین کھلاڑیوں کویکساں سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ،جبکہ ان کھلاڑیوں کوتعلیم سے آراستہ کرانے کیلئے انہیں تعلیمی سکالر شپ دی جارہی ہے جس سے یقیناًکھلاڑیوں کی سہولیات ہوگی اور زیادہ سے زیادہ کھلاڑی سامنے آئینگے۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ خان نے بتایاکہ انکی بھر پور کوشش ہوگی کہ اگلے انڈر 23گیمزمیں پشاور دسٹرکٹ کے کھلاڑی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے سب سے آگے رہے،یہی وجہ ہے کہ گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں مردوخواتین ٹیموں کی تیاری کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز کیلئے علیحدہ علیحدہ کمیٹیاں تشکیل دیکر باقاعدہ آغازآج سے ہوجائیگا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

پاکستان تحریک انصاف تحصیل دروش کا الگ کابینہ قیام عمل میں لا یا گی۔ سمیع اللہ صدر منتخب

دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس) مورخہ 22 فروری کو سی اینڈ ڈبلیو ریسٹ ہاؤس دروش میں تحصیل ...