تازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف تحصیل دروش کا الگ کابینہ قیام عمل میں لا یا گی۔ سمیع اللہ صدر منتخب

دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس) مورخہ 22 فروری کو سی اینڈ ڈبلیو ریسٹ ہاؤس دروش میں تحصیل دروش کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کا با قاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔ اجلاس کی صدارت سینئر رہنما پی ٹی آئی ارشاد مکرر نے کی۔اجلاس میں اسٹیچ سیکرٹری نائب ناظم ٹاؤن دروش فاروق علی شاہ نے ایجنڈے کو پڑھ کر سنایا ۔شرکاء اجلاس نے ایجنڈے پر تفصیلی بحث مباحثہ کیا۔اجلاس کے آخر میں متفقہ طور پر دروش تحصیل کیلئے الگ کابینہ تشکیل دی گئی۔صدر سمیع اللہ ، سینئر نائب صدر زاہد حسین مڈکلشٹ ،سینئر نائب صدر غلام اسحاق،سینئر نائب صدر ذوالفقارشیشی کوہ، نائب صدر بہادر سید (عشریت) ، نائب صدر صمد وی سی ناظم ، جنرل سیکرٹری تحصیل سابق یو سی ناظم نصیر الدین کیسو، محمد قاسم اللہ قریشی جائنٹ سیکرٹری شیشی کوہ،محمد عدنان انفارمیشن سیکرٹری،صدر لیبر ونگ عبد العزیز، نائب صدر لیبر ونگ محمد خان بازار دروش،صدر سپورٹس اینڈ کلچر ونگ تحصیل دروش شاہ نواز کونسلر وی سی لاوی، جنرل سیکرٹری زاہد عالم سپورٹس اینڈ کلچر ونگ جہانزیب صدریوتھ ونگ دروش ،جنرل سیکرٹری توصیف یوتھ ونگ ،صدر ائی ایس ایف تحصیل دروش انجینئر اظہار دستگیر ،ڈاکٹر جواد علی جنرل سیکرٹری ائی ایس ایف ،صدر یو سی دروش ون انوار علی کلدام،جنرل سیکرٹری سمین الرحمن،صدریو سی شیشی کوہ بہادر شاہ،جنرل سیکرٹری وی سی نائب ناظم سردار عالم مڈکلشٹ منتخب ہو گئے۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے اس بات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا کہ باقاعدہ طور پر دروش کا تحصیل کا نوٹیفیکشن ہونے کے باوجود ڈیر ھ لاکھ کی آبادی کو نظر انداز کر کے اپنے مفادات کے خاطر دروش میں پی ٹی ائی کو نقصان پہنچانے کی دانستہ کوشش کی گئی۔ لیکن تحریک انصاف دروش کی کارکناں نے اس عزم کا اظہا رکیا کہ کسی بھی صورت دروش تحصیل کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا اور عمران خان کے نظریے کو جس طریقے سے چترال میں دفن کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اجازت نہیں دی جاسکتی۔لہذا دروش کے کارکنان متفقہ طور پر اپنا کابینہ تشکیل دے کر ریجنل صدر جناب محمود خا ن کی خدمت میں پیش کریں گے۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور صد ر محفل ارشاد مکرر نے کہا کہ میں اپنی طرف سے اور پاکستان تحریک انصاف دروش کی جانب سے نو منتخب کابینے کو مبار ک باد پیش کرتا ہوں اور سینئر رہنما رضیت با اللہ کو بھی صدر ہدیتہ الھادی پاکستان مقرر ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں جبکہ نو منتخب صدر سمیع اللہ نے تمام شرکاء کا اس پر اعتبار کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

متعلقہ خبریں/ مضامین

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق