تازہ ترین

عالمی یوم خواتین کے حوالے سے یونیورسٹی آف چترال میں تقریب کاانعقاد 

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)عالمی یوم خواتین کے حوالے سے یونیورسٹی آف چترال میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کی مہمان خصوصی کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کی اہلیہ صاحبہ تھی جبکہ صدرِ محفل پی ڈی یونیورسٹی آف چترال ڈاکٹر پروفیسربادشاہ منیربخاری تھے۔تقریب میں پروفیسر نقیب اللہ رازی نے چترال کا پرانا نام قشقار عورت آباد کے موضوع پر تقریر کی۔ڈاکٹرتاج الدین سریر نے عالمی یوم خواتین کے حوالے سے جبکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر یونیورسٹی آف چترال ڈاکٹر پروفیسر بادشاہ منیر بخاری نے جنسی برابری کے موضوع پر روشنی ڈالی۔یونیورسٹی کے طلباء نے صنفی حدبندی کے حوالے سے خاکے پیش کیے۔تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں(یونیورسٹی کے پروفیسرز،ڈاکٹرز،محکمہ پولیس اور محکمہ تعلیم ) میں بہترین خدمات سرانجام دینے والی خواتین کوایوارڈز سے نوازا گیا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

متعلقہ خبریں/ مضامین

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق