سرحد رورل سپورٹ پروگرام (ایس ار ایس پی) کے زیر انتظام آرندو میں ساڑھے 38کروڑ روپے لاگت کے مختلف منصوبوں کا افتتاح‌ – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

سرحد رورل سپورٹ پروگرام (ایس ار ایس پی) کے زیر انتظام آرندو میں ساڑھے 38کروڑ روپے لاگت کے مختلف منصوبوں کا افتتاح‌

چترال (‌نمائندہ چترال ایکسپریس )سرحد رورل سپورٹ پروگرام (ایس ار ایس پی) کے زیر انتظام آرندو میں ساڑھے 38کروڑ روپے لاگت کے مختلف منصوبوں کا افتتاح‌کیا گیا. اس سلسلے میں‌ارندو میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس کےمہمان خصوصی جی او سی ملاکنڈ میجر جنرل علی عامر اعوان تھے. جبکہ کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین، سی ای اوایس ارایس پی شہزادہ مسعود الملک، اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجد نواز,ایڈیشنل ڈی پی او نورجمال کےعلاوہ مختلف مکاتب فکراور علاقے کے عوام نےکثیر تعداد میں‌شرکت کی. ان منصوبوں‌میں سولہ سکولوں کی رینویشن، ساڑھے سات کلومیٹر روڈ اور بزنس سنٹر کا قیام شامل تھے.مہمان خصوصی نے فیتہ کاٹ کر ان منصوبوں‌کا باقاعدہ افتتاح کیا. اپنے خطاب میں‌انھوں نے پاک ارمی اور چترال سکاوٹس کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی.جی او سی نے صوبے خصوصا ملاکنڈ ڈویژن میں ایس ار ایس پی کی طرف کئے گئے منصوبوں اور کاوشوں‌کا سراہا.
علاقے کے عوام نے پسماندہ علاقے کےلئے کئے جانے والے اقدامات پر پاک ارمی اور ایس ار ایس پی کا شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

رُموز شادؔ ۔۔ شہزادے کی عید۔۔۔۔۔

حضرت سیدنا عمرؓ نے ایک مرتبہ عید کے دن اپنے شہزادے کو پُرانے قمیص پہنے ...


دنیا بھر سے