بندوبست چترال آخری مرحلے میں داخل ہوگیا،لٹھا سازی کا عمل شروع ، موضع شیدی کا پہلا لٹھا تیار کرلیا گیا – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

بندوبست چترال آخری مرحلے میں داخل ہوگیا،لٹھا سازی کا عمل شروع ، موضع شیدی کا پہلا لٹھا تیار کرلیا گیا

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) بندوبست چترال آخری مرحلے میں داخل ہوگیا،لٹھا سازی کا عمل شروع ہوگیا موضع شیدی کا پہلا لٹھا تیار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چترال میں بندوبستی کام آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے ۔پرچہ کتھونی کی تقسیم اور ریکارڈ پر اُٹھائے جانے والے اعتراضات پر کاروائی اور یکارڈ کی درستگی کا عمل جاری ہے۔جبکہ پرت سرکار (اصل) نقشے کی نقل یعنی پرت پٹوار یا لٹھا بنانے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔اس موقع پر سٹلمنٹ افیسر چترال سید مظہر علی شاہ نے عوام سے اپیل کیا کہ بندوبستی ریکارڈ کی درستگی کے لئے بندوبستی عملے سے مکمل تعاون کریں۔ موقع پر چترال کے میڈیا نمائندے اور سینگور کے عوام بھی دفتر پٹواریان تکمیل گھر چترال میں بڑی تعداد میں موجود تھے۔سید مظہر علی شاہ نے بندوبستی عملے کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کو اپنا معیار بنائیں۔یہ سارے مرحلے سب ڈویژن چترال میں شروع ہوچکا ہے جبکہ سب ڈویژن مستوج میں کام بندوبست کافی حد تک بقایا ہے جس پر بہت جلد کام شروع کیا جائیگا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

آنے والےکے الیکشن کے لئے چترال سےایڈوکیٹ عبدالولی خان عابدؔ کارکنان پی ٹی آئی چترال اوراہلیان چترال کا متفقہ اُمیدوار ہے۔ پی ٹی آئی سابق جوائنٹ سیکرٹری سیف الرحمٰن مشکور

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے سابق جوائنٹ سیکرٹری سیف الرحمٰن مشکورؔ نے ...