تازہ ترین

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے خزاں 2017سمسٹرکے پروگرامز کی مشقیات جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) علامہ اقبال اوپن یو نیورسٹی چترال ریجن کے ڈپٹی ریجنل ڈائریکٹر رفیع اللہ کے دفتر سے جاری شدہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ خزاں 2017سمسٹر میں کتب کی ترسیل میں بعض تکنیکی وجوہات کی بنا پر تاخیر ہوئی جسکی وجہ سے طلباء وطالبات اپنی مشقیں بروقت جمع نہ کر سکے۔لہذا طلبہ کی سہولت کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ نے خزاں سمسٹر 2017کے مشقیات جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 20-04-2018تک توسیع کر دی ہے۔اور تمام طلباء و طالبات اپنے کورسز کی مشقیات 20-04-2018تک اپنے متعلقہ ٹیوٹر کو حوالہ کریں۔ اور تمام ٹیوٹرز کو بھی ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 20اپریل تک طلباء و طالبات سے مشقیات وصول کریں۔ مذید معلومات کے لئے ذیل نمبروں پر رابط کریں۔
0943-412138 – 0943-413419

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

متعلقہ خبریں/ مضامین

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق