کلاس فور ملازمین محکمہ تعلیم ضلع چترال کی طرف سے ایس ڈی ای او محمود غزنوی محکمہ تعلیم پرائمری ضلع چترال اور اس کی عملے کو خراج تحسین  – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

کلاس فور ملازمین محکمہ تعلیم ضلع چترال کی طرف سے ایس ڈی ای او محمود غزنوی محکمہ تعلیم پرائمری ضلع چترال اور اس کی عملے کو خراج تحسین 

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس )آل کلاس فور ایسوسی ایشن محکمہ تعلیم ضلع چترال کے صدر محمد قاسم خان نے ایس ڈی ای اومحمود غزنوی محکمہ تعلیم پرائمری ضلع چترال اور اس کی عملے سے ایس ڈی ای او آفس میں ملاقات کی اس موقع پر آل کلاس فور ایسوسی ایشن آل محکمہ جات کے جنرل سیکرٹری نیاز الرحمان نیازی اور محکمہ ایریگیشن کے بہادر اللہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈی ای اواور اس کی ٹیم ورک نے کلاس فور ملازمین کے تمام مسائل اور حقوق بلا امتیاز حل کئے ۔ ان کی کوششوں کی بدولت آج کلاس فور ملازمین کا کوئی بھی مسئلہ موخرنہیں رہا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس ڈی ای اواور ان کی عملے نے کلاس فور ملازمین کے دل جیت لئے۔ ان کی کاوشوں کی بدولت کلاس فورملازمین مطمین ہو کر اپنی خدمات انتہائی دیانتداری اور جانفشانی سے انجام دے رہے ہیں اُمید ہے کہ ٓائندہ بھی ایس ڈی ای اواور ان کی عملہ اپنے دست شفقت کلاس فور ملازمین کے سروں پر رکھیں گے اور انھیں کھبی بھی مایوس نہیں کریں گے۔ اور کلاس فور کی دعائیں ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گی۔ اُنہوں نے ایس ڈی ای او کو عملے کو خراج تحسین پیش کیااور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

آنے والےکے الیکشن کے لئے چترال سےایڈوکیٹ عبدالولی خان عابدؔ کارکنان پی ٹی آئی چترال اوراہلیان چترال کا متفقہ اُمیدوار ہے۔ پی ٹی آئی سابق جوائنٹ سیکرٹری سیف الرحمٰن مشکور

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے سابق جوائنٹ سیکرٹری سیف الرحمٰن مشکورؔ نے ...