شعروشاعری

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف

غریب جس کو دعا دے وہ ہے نواز شریف
خدا بھی جس کو نواز دے وہ ہے نواز شریف

جہاں بھی ظلم وستم ، جبر اور تشدد ہو
وہاں انصاف دلا دے وہ ہے نواز شریف

خدا شناس بھی ہے اور وفا شناس بھی ہے
جفا جو پا کے وفا دے وہ ہے نواز شریف

سنا ہے اس کا بہت ہی بڑا ہے دل اکثر
جو سب کو دل میں جگہ دے وہ ہے نواز شریف

سیلاب آئیں یا طوفانی زلزلے آئیں
دکھوں کو دکھ کی دوا دے وہ ہے نواز شریف

مرے چترال کے محسن کی کیا کروں تعریف
سفینہ پار لگا دے وہ ہے نواز شریف

نشہ پلا کے گرانا پرانا قصہ ہے
گرتوں کو آکے سنبھال لے وہ ہے نواز شریف

بہار آئے خزان آئے تو سدا آئے
دلوں کو دل سے ملا دے وہ ہے نواز شریف

وفا نگر کے مکینو! یہ قربتوں کے چراغ
نگر نگر میں جلا دے وہ ہے نواز شریف

میرا پیغام محبت یہ جہاں پہنچے
جو نفرتوں کو مٹا دے وہ ہے نواز شریف

نورالبشر آرزو کوغذی چترال

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

متعلقہ خبریں/ مضامین

اترك تعليقاً

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق