مولانا عبدالاکبر چترالی کاممتازعالم دین دارالعلوم دیوبند کے صدرمہتم مولاناسالم قاسمی کی وفات پرگہرےدکھ اورافسوس کااظہار – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

مولانا عبدالاکبر چترالی کاممتازعالم دین دارالعلوم دیوبند کے صدرمہتم مولاناسالم قاسمی کی وفات پرگہرےدکھ اورافسوس کااظہار

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس)جمعیت اتحادالعلماء خیبرپختونخواکے صدرمولاناعبدالاکبرچترالی نے جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈکوارٹرالمرکزالاسلامی پشاورسے جاری ایک بیان میں ممتازعالم دین دارالعلوم دیوبند کے صدرمہتم حضرت مولاناسالم قاسمی کی وفات پرگہرےدکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ مولاناکی وفات سے انسانیت اپنے ایک سچے خیرخواہ سے محروم ہوگئی ہے۔مرحوم نے نہ صرف تعلیمی اورعلمی خدمات سے انسانیت کی سچی خدمت کی بلکہ اپنی پورزندگی انسانیت کوکامل اورمکمل کامیابی دلانے کی انتھک کوششوں میں لگادی حقیقت یہ ہے کہ مرحوم ایک عالم بے بدل اورولی کامل تھے مرحوم بے پناہ خوبیوں کے مالک تھے اوراپنی پوری زندگی قرآن وسنت کی اشاعت اوردین اسلام کاپیغام پوری انسانیت تک پہنچانے کیلئے وقف کررکھی تھی آپ کی وفات سے نہ صرف دین انسانیت دین اسلام کے سچے طالبین اورخادمین اورپوری انسانیت ایک ایسے راہ براورکامیابی کی منزلوں کاپتہ دینے والے ایک ایسے روشن چراغ سے محروم ہوگئی جواندھیروں کوختم کرنے والاروشن سورج تھا ہماری دعائیں ہیں کہ اللہ تعالیٰ اُن کے لوحقین اورپورامت کواس پرصبرجمیل اوربہترین نعم البدل عطافرمائے اورمرحوم کی مغفرت فرماکراپنے جواررحمت میں جگہ عطافرمائے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

آنے والےکے الیکشن کے لئے چترال سےایڈوکیٹ عبدالولی خان عابدؔ کارکنان پی ٹی آئی چترال اوراہلیان چترال کا متفقہ اُمیدوار ہے۔ پی ٹی آئی سابق جوائنٹ سیکرٹری سیف الرحمٰن مشکور

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے سابق جوائنٹ سیکرٹری سیف الرحمٰن مشکورؔ نے ...