تازہ ترین

سابق جنرل سیکرٹری پی پی ایس سی فضل الرحمن کی طرف سےچترال کے لئے گولین گول پاورپراجیکٹ کی تکمیل پر پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کو خراج تحسین

چترال(نمائندہ چترال ایسکپریس)سابق جنرل سیکرٹری پولیٹیکل پارٹیز سٹرینگ کمیٹی فضل الرحمن نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ گولین گول ہائیڈل پاور پروجیکٹ کی تکمیل پاکستانی قوم خصوصاً اہلیانِ چترال کے لئے مقامِ مسرت ہے۔ اہلیانِ چترال مبارک باد کے مستحق ہیں جس پر ہم پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اُنہوں نے وزیر اعظم پاکستانشاہد خاقان عباسی سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ضلع چترال کے اہمیت کے حامل مقامات ایون،بروز، بریر،بمبوریت اور رمبور کے علاقوں کو بجلی کی فراہمی میں حامل رکاوٹوں کو دور کرکے بجلی کی ترسیل یقینی بنایا جائے۔
اُنہوں نے چیئرپرسن بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام محترمہ ماروی میمن سے درخواست کیا کہ حسب وعدہ ضلع چترال کے لئے خصوصی طور پر بینظیر انکم سپور ٹ پروگرام میں توسیع اورری سروے کا حکم جاری فرمائیں تاکہ چترالی عوام اور خواتین کے مسائل میں کمی اور زیادہ سے زیادہ خواتین استفادہ کرسکیں۔ وفاقی وصوبائی حکومتیں بجٹ میں بے روزگاری کے خاتمے کے لئےمواثر اقدامات اٹھائیں۔
فضل الرحمن نےیوتھ بزنس لون اسکیم میں خطیر رقم مختص کرنے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا۔تاکہ اس سے نوجوان نسل کو روزگار کے وسیع مواقع دستیاب ہوں۔ اورضلع میں کام کرنے والے این۔جی۔اوز اپنے پروگرام میں بے روزگاری کے خاتمے کے لئے بلا سود قرضوں کا سکیم متعارف کرائیں۔ جو کہ وقت کی ایک اہم ضرورت ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

متعلقہ خبریں/ مضامین

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔
إغلاق