سیاسی سماجی حلقوں کا ٹریفک پولیس کی طرف سے ڈرائیوروں اور موٹر سائیکل سواروں کے خلاف موثر اقدامات کو سراہتے ہوئے ڈی پی او منصورامان کا شکریہ ادا – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

سیاسی سماجی حلقوں کا ٹریفک پولیس کی طرف سے ڈرائیوروں اور موٹر سائیکل سواروں کے خلاف موثر اقدامات کو سراہتے ہوئے ڈی پی او منصورامان کا شکریہ ادا

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال کے سیاسی سماجی اور کاروباری حلقوں نے ٹریفک پولیس کی طرف سے ڈرائیوروں،ٹرانسپورٹروں اور موٹر سائیکل سواروں کے خلاف اُٹھائے گئے موثر اقدامات کو سراہتے ہوئے ڈی پی او منصورامان کا شکریہ ادا کیا ہے۔سماجی حلقوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ چترال میں ٹریفک پولیس کی طرف سے کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے چالان اور ہیلمٹ کے قانون کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ کرنے کے بعد موٹر سائیکل حادثات پر قابو پالیا گیا ہے۔ڈرائیوروں کے لائسنس اور رجسٹریشن کی باقاعدہ چیکنگ کے ذریعے غیرقانونی گاڑیوں کی تھام کی گئی ہے۔سماجی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ چترال کی ٹریفک پولیس اسی طرح قوانین پر عملدرآمد کراتی رہے گی
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

مذہبی سیاست اور موجودہ حکومت سے توقعات 

……….تحریر : محکم الدین ………. الیکشن 2018 کے جو نتائج چترال میں سامنے آئے وہ ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔