پاکستان مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس،محمد کوثر ایڈوکیٹ سب ڈویژن چترال کا صدر مقرر – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

پاکستان مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس،محمد کوثر ایڈوکیٹ سب ڈویژن چترال کا صدر مقرر

چترال (عبدالغفار سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ایک اہم اجلاس جغور میں پارٹی لیڈر محمد وزیر خان کے رہائش گاہ کشم ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں پارٹی کے ضلعی صد نویدالرحمن چغتائی ایڈوکیٹ ، سابق ضلعی صدرو سابق ایم پی اے سید احمد خان،جنرل سیکرٹری صفت زرین، محمد کوثر ایڈوکیٹ، ساجد اللہ ایڈوکیٹ ، زار عجم خان ، عبدالغفار، خورشید مغل ایڈوکیٹ،قاری عمران،شوکت الملک،راجہ،فضل رحیم ایڈوکیٹ ،حاجی محمد ظفر،، غلام حضرت انقلابی ایڈوکیٹ منظور احمداور دوسروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں متعدد فیصلے کئے گئے جن میں محمد کوثر ایڈوکیٹ کو سب ڈویژ ن چترال کا صدر مقرر کرتے ہوئے انہیں ویلج کونسل لیول سطح پر تنظیم سازی کرنے کی ذمہ داری دی گئی جبکہ مستوج سب ڈویژن میں بھی اسی طرح صدر مقرر کرکے انہیں ذمہ داری سونپ دی جائے گی۔ اجلاس میں پارٹی کے قائد میاں نواز شریف کے دورہ چترال کے حوالے سے بھی سیر حاصل بحث ہوئی اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا بھی دورہ چترال اور گیس سمیت روڈ منصوبہ جات کی افتتاح سے متعلق مختلف امور پر بحث ہوئی ۔ اس موقع پر پارٹی کے قائدین نے کہاکہ میاں نواز شریف کی چترال پر خصوصی مہربانیوں اور ریکارڈ تعداد میں ترقیاتی کاموں کی وجہ سے یہاں آنے والی الیکشن میں جیت صر ف اور صرف مسلم لیگ (ن) کی ہوگی اور یہ وقت ہے کہ پارٹی کے کارکن گھر گھر تک نواز شریف کا نظریہ ارندو سے بروغل تک گھر گھر پہنچانے کا فریضہ سرانجام دیں۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

تخت بھائی کے علاقے مدے بابا ہادی کلے میں ایک روز قبل لاپتہ ہونے والی چھ سالہ بچی کی نعش گھر کے قریب کھیتوں سے برآمد۔

مردان /تخت بھائی( چترال ایکسپریس) تحصیل تخت بھائی کے علاقے مدے بابا ہادی کلے میں ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔