پاک آرمی ڈویژن ملاکنڈ اور چترال سکاؤٹس کی طرف سے موڑکہو وریجون میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

پاک آرمی ڈویژن ملاکنڈ اور چترال سکاؤٹس کی طرف سے موڑکہو وریجون میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)منگل8مئی کو پاک آرمی ڈویژن ملاکنڈ اور چترال سکاؤٹس کی طرف سے تحصیل مورکہو کے گاؤں وریجون میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔فری میڈیکل کیمپ میں چترال سکاؤٹس کے ڈاکٹرز اور سول ڈاکٹرز نے مریضوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کو پاک آرمی ڈویژن ملاکنڈ اور چترال سکاؤٹس کی طر ف سے مفت دوائیاں بھی دیے گئے۔کمانڈرلاگ پاک آرمی ڈویژن ملاکنڈبریگیڈئر کاشف نعیم اور کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین نے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور اس موقع پر علاقے کے100نادار اور مستحق گھرانوں میں راشن پیکیج تقسیم کیے اور بچوں میں مٹھائیوں کے پیکٹ بھی تقسیم کیے۔کمانڈر لاگ پاک آرمی ڈویژن ملاکنڈ اور کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے علاقے کے عمائدین سے بھی ملاقات کی،عمائدین نے علاقے کو درپش مسائل سے اُنہیں آگاہ کیا جس پر اُنہوں نے علاقے کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔پاک آرمی ڈویژن ملاکنڈ اور چترال سکاؤٹس کی علاقے کے عوام کے ساتھ اس ہمدردانہ اقدام پر علاقے کے عوام نے پاک آرمی اور چترال سکاؤٹس کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

نائب ناظم وی سی کجو،کاری ،راغ کا ڈی سی چترال سے بونی چترال روڈ کے کھنڈرات کی ناقص مرمت کا نوٹس لینے کا مطالبہ 

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)نائب ناظم وی سی کجو،کاری اور راغ ظہیر الدین بابرنے ایک اخباری بیان ...


دنیا بھر سے