اپر چترال بونی میں کیمسٹ برادری کی ہرتال کی وجہ سے عوام پریشانی کا شکار ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ واپس لیا جائے۔پرویز لال – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

اپر چترال بونی میں کیمسٹ برادری کی ہرتال کی وجہ سے عوام پریشانی کا شکار ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ واپس لیا جائے۔پرویز لال

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس)آل ناظمین فورم اپر چترال کے صدر پرویز لال نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن کے آٹھ اضلاع کی طرح ضلع چترال میں بھی میڈیکل اسٹوروں کی ہرتال کی وجہ سے دوکانوں کی بندش کے نتیجے میں زندگی بچانے والی ادویات کی نہ ملنے کی وجہ سے اپر چترال کے کسی بھی ہسپتال میں کسی کی موت واقع ہوئی تو اُسکی براہ راست زمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے انتہائی غیر دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے لاکھوں افراد کو بے روزگار کرنے کی راہ ہموار کی۔جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سابقہ ڈرگ ایکٹ کو بحال رکھ کر لاکھوں افراد کو روزی کمانے کا موقع فراہم کریں۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

تخت بھائی کے علاقے مدے بابا ہادی کلے میں ایک روز قبل لاپتہ ہونے والی چھ سالہ بچی کی نعش گھر کے قریب کھیتوں سے برآمد۔

مردان /تخت بھائی( چترال ایکسپریس) تحصیل تخت بھائی کے علاقے مدے بابا ہادی کلے میں ...


دنیا بھر سے

error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔