اہالیان سنگور شاہ میراندہ کاایس این جی پی ایل گیس پلانٹ کے لئے زمین خریدنے کی غرض سے سیکشن فور مسترد – Chitral Express

Premier Chitrali Woolen Products

اہالیان سنگور شاہ میراندہ کاایس این جی پی ایل گیس پلانٹ کے لئے زمین خریدنے کی غرض سے سیکشن فور مسترد

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) اہالیان سنگور شاہ میراندہ نے کارپوریٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والی کمپنی ایس این جی پی ایل کے گاؤں سنگور میں لگائی جانے والی گیس پلانٹ کے لئے زمین خریدنے کی غرض سے ضلعی انتظامیہ کہ جانب سے مسلط کی گئی سیکشن فور کو مسترد کردیا ہے ۔ ایک اخباری بیان میں ان کاکہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے حقائق کے برعکس کام کرتے ہوئے مذکورہ گیس پلانٹ کے لئے زمینوں کے انتخاب میں غفلت برتی جبکہ منتخب کردہ زمین میں گاؤں اور تعلیمی اداروں کے بیچ ہونے کی وجہ سے کسی بھی وقت غیر معمولی حادثہ ہونے کا خدشہ رہے گا اور مذکورہ گیس پلانٹ جس کاتعلق کارپوریٹ سیکٹر سے ہے اور ان کی تنصیب خالصتاً کاروباری غرض سے ہے ۔ لہذاڈسٹرکٹ انتظامیہ کی جانب سے اس کاروباری کمپنی کے لئے لگائی جانے والی سیکشن فور کسی بھی لحاظ سے جائز نہیں ۔جبکہ مضافات میں بنجر زمین دستیاب ہونے کے باوجود ضلعی انتظامہ نے آبی زمینوں کا انتخاب کیا ور سرکاری نرخ پر زبردستی خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ غریب اور مظلوم علاقہ مکین اپنی انہیں زیر کاشت زمینوں سے اپنی روزی روٹی حاصل کرتے ہیں جس سے ان کو محروم نہ کیا جائے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

یہ خبر بھی پڑھیں

ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام “ملکی کپ”پولو ٹورنامنٹ بدھ کے روز اختتام پذیر ہوا،چترال سکاؤٹس نے فائنل جیت لیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام “ملکی کپ”پولو ٹورنامنٹ بدھ کے روز ...


دنیا بھر سے